آپ لاکھ global انگریزی بول لیں
لیکن issues وہی local رہیں گے
(ساس ، بہو اور پوتی کی چٹ پٹی urglish گفتگو )
تحریر۔۔۔اظہر عزمی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )(کیمبرج میں پڑھتی بیٹی اور ماں ساتھ بیٹھے ہیں)
ماں : میں ہی جانتی ہوں کس طرح میں نے اس فیملی میں گزارا کیا ہے ۔ ناکوں چنے چبوائے ہیں ایک ایک نے ۔ ماسی بنا کے رکھا تھا اور کہتی تھیں بہو یے ، بھابھی ہے ۔ You know it’s the most horrible experience of my life . تمہاری دادی is like a nightmare .
بیٹی:: ( دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے )
تو کیا ہوا بابا تو supportive رہے ہوں گے ؟
ماں : ( جل کر رہ جاتی ہے ) Suppprtive خاک رہتے ۔ پوری زندگی اپنی اماں کے reporttve رہے ۔ اونہہ ممی ڈیڈ بچے ( نقل اتارتے ہوئے ) امی فخری نے یہ کہا She shouldn’t . پوری زندگی گزر گئی Shouldn’t اور couldn’t میں ۔
بیٹی : Why are you crying
امی : یہ crying نہیں . past کی frying ہے ۔ بھیجہ پکا دیا ۔
بیٹی: بابا اتنے cute تو ہیں Just like my Mano cat
ماں : ہاں absolutely cute … اپنی امی کی ہر بات پر Mano cat
بیٹی : تو مماں دادی ماں کی respect بھی تو کرنی چاہیئے۔
ماں: ہاں کرنی چاہیئے مگر دوسروں کو disrespect کر کے نہیں ۔ میں تین مہینوں میں Deport ہو جاتی یہاں سے ۔ وہ تو تمہارے دادا نے کہا لڑکی اب آئی یے تو مر کر ہی جائے گی ۔ بے چارے اس چکر میں خود مر گئے ۔ مجھ سے کہتے تھے بیٹا oppressed کی curelities سے بچو کیونکہ جب وہ power میں ہوتا ہے تو اسے اپنا right سمجھتا ہے ۔
بیٹی : مطلب یہ یہاں کا فیملی کلچر ہے ۔ Daughter in law پر سب چلتا ہے ۔ مطلب In laws are supposed to be out laws
بیٹی : لیکن بابا نے کہیں نہ کہیں تو آپ کو favour کیا ہو گا ؟
ماں : Favour کا Fever انہیں کبھی نہیں چڑھا ۔ میرے ساتھ ہوں اور امی آ جائیں تو just like a frog اچھل کر دور بیٹھ جاتے اس پر بھی وہ تمہارے بابا کا disection کر دیتیں ۔ بیوی کے کولہے سے لگا بیٹھا ہے ۔ شرم تو نہ آتی تجھے ۔
بیٹی : دادی ماں بتاتی ہیں when دادا died تو وہ رو رو کر faint ہو گئی تھیں .
ماں : تمہارے دادا Saint تھے ۔ یہ faint waint سب ڈراما تھا ۔ تھوڑا سا رو لیں تو کن سی قیامت آ گئی ۔ زندگی بھر رلایا بھی تو تھا ۔
ماں : تم کو یہ کسی نے نہیں بتایا ہو گا ؟ At that time you were hardly 3 or 4 year my baby
بیٹی : What happened
ماں : when he died تو کفن پہنے لیٹے تھے ۔ She did a drama اور کہا : اس عمر میں اکیلا چھوڑے جا رہے ہیں ۔ میں اس وقت رونے کے بعد ذرا ہاتھ منہ دھونے گئی تھی ۔ لوگ بتاتے ہیں body نے ہلکا سے jerk لیا ۔ تمہاری دادی نے فورا لوگوں سے کہا : آٹھاو اور لے جاو ۔ اتنی مشکل سے تو مرے ہیں ۔
بیٹی : جب اتنے ظلم تھے تو ساتھ کیسے رہ لیں آپ ؟
امی : ( جل کر ) ساتھ کون رہا ؟ قیدی اور جیلر کا بھلا کہاں کا اور کیسا ساتھ؟ I tell you one thing اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے وہ جس دن گھومی ، بڑھیا کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے ۔
( دادی ماں کی انٹری )
دادی ماں : کس کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے ہم بھی تو دیکھیں ۔
( بہو چلی جاتی ہے ۔ پوتی مسکرا کر دادی کو دیکھتی ہے )
دادی : کیوں دیئے پھاڑ کر ہنسے جا رہی ہے ؟
پوٹی : I am just imaging what happened
جب آپ نے دادا کو کہا ہو گا اس عمر میں اکیلا چھوڑے جا رہے ہو اور آپ نے کہا : اٹھاو اور لے جاو اتنی مشکل سے تو مرے ہیں
دادی: یہ سب تیرے ماں کی بنائی کہانی ہے تجھے بھی سنا دی آج ۔
پوتی : سوچیں ۔ دادی وہ اٹھتے اور کہتے
( ہاتھ پکڑ کر ) Come with me my love
دادی : ( ہاتھ چھڑاتے ہوئے ) میں تو مر کے بھی نہ جاتی ان کے ساتھ ۔ ( چلا کر ) تیری ماں کے دل کے ارماں دھرے کے دھرے رہ گئے اور اگر پورے ہوئے بھی تو ۔۔۔۔
ہوٹی : ( اونچی آواز میں تاکہ ماں سن لے ) Over my dead body
دادی : اس کا مطلب کیا ہوا ؟
پوتی : ( شرارت سے مسکراتے ہوئے ) میرے جیتے جی یہ نہیں ہو سکتا ۔
دادی : ہاں یہ کہی ناں میرے دل کی بات