Daily Roshni News

*آپ کی خواہشات ہی آپکی پریشانی ہیں* ‼️

*آپ کی خواہشات ہی آپکی پریشانی ہیں* ‼️

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) آپ خواہشات پوری نہ ہونے پر پریشان ہیں لوگ ضروریات کے لیے ترس رہے ہیں*آپ کو شکوہ ہے* کہ مجھے ویک اینڈ پر آؤٹنگ نہیں کروائی گئی اور بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ تین دن سے ان کے گھر چولھا نہیں چلا.

🔺 *آپ کو شکایت ہے* کہ مجھے برینڈڈ سوٹ نہیں لے کر دیا لیکن بہت سی خواتین ایسی ہیں جنہیں سال بعد عید پر بھی نیا جوڑا نہیں ملا.

🔺 *آپ پریشان ہیں کہ بچے کی پہلی پوزیشن نہیں آئی* بہت سے خواتین کے بچے غربت کے باعث سکول ہی نہیں جا سکتے.

🔺 *آپ کو فکر لاحق ہے کہ میاں کم کماتے ہیں* مگر کچھ خواتین کے شوہر اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں اور وہ اکیلی ہی اللہ کے سہارے مشکلات سے گزر رہی ہیں.

🔺 *آپ کو ٹینشن ہے کہ میرا گھر بڑا نہیں ہے لیکن بہت سے لوگ کراۓ کے مکان میں رہتے ہیں*.

🔺 *آپ کو فکر ہے* کہ میرے پاس جمع پونجی کچھ نہیں بینک بیلنس نہیں بہت لوگ ہیں جن کے پاس اگلے وقت کا کھانا نہیں

🍃 *آپ پریشان ہیں* کہ کام ختم ہی

نہیں ہوتے بہت سی ایسی خواتین ہیں جو بیمار ہیں

🌻 *دوسروں کی محتاج ہیں اللہ نے آپ کو صحت اور ہمت دی ہے کسی کا محتاج نہیں بنایا*

🌸 *اپنی سوچ کو وسعت دیں جو نعمتیں آپ کے پاس ہیں بہترین ہیں……. صرف اپنی ہی ذات* کے بارے میں مت سوچتے رہیں اپنے

🔅 *ارد گرد بھی نظر دوڑائیں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے*

صرف دنیا ہی کو مدنظر نہ رکھیں

🔺  *آخرت کی بھی سوچیں*

🔺🍃 *شکر کریں صبر سے کام لیں جو اس دنیا میں نہیں ملا وہ آخرت میں مل جائے گا ان شاء اللہ*

اگر یہ شکر اور صبر زندگی میں نہیں آیا تو….. یقین کیجئے زندگی سے خوشی اور سکون بھی ختم ہو جاے گا.

*فیصلہ اپکا اپنا ہے*

🫵🏻 *آپ کا ایک ری ایکٹ… ہمارے ~~ لیے حوصلہ افزائی ہے*

Loading