Daily Roshni News

ابنِ سینا نے ایک بہت دلچسپ تجربہ

ابنِ سینا نے ایک بہت دلچسپ تجربہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ابنِ سینا نے ایک بہت دلچسپ تجربہ کیا۔ اس نے دو بھیڑ کے بچوں کو الگ الگ پنجروں میں رکھا، دونوں کا وزن اور عمر ایک جیسا تھا اور دونوں ایک ہی نسل سے تعلق رکھتے تھے اور ایک ہی قسم کا چارہ کھاتے تھے۔ ایک بھیڑ کے بچے کے پنجرے کے قریب ایک بھیڑیا قید میں رکھا گیا تاکہ وہ اسے روز دیکھ سکے، اس کی آواز سن سکے اور اس کی بو محسوس کر سکے۔ جبکہ دوسرے بھیڑ کے بچے کو اس خوف سے دور رکھا گیا۔

کچھ مہینوں کے بعد، وہ بھیڑ کا بچہ جسے ہر روز بھیڑیا دیکھنے کو ملتا تھا، خوف، دباؤ، اور بےچینی کی وجہ سے مر گیا، حالانکہ بھیڑیا اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا کیونکہ وہ قید میں تھا۔ جبکہ دوسرا بھیڑ کا بچہ جو بھیڑیے کو نہیں دیکھتا تھا، وہ اچھی صحت اور آرام سے زندہ رہا۔

اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ اگر ہم ایسے شخص یا حالات کے ساتھ رہتے ہیں جو ہمیں مسلسل ذہنی اور جسمانی دباؤ میں مبتلا رکھتے ہیں، تو یہ ہماری صحت کو برباد کر سکتا ہے۔ اس لیے اپنی منفی توانائی کو دور کریں، اپنی زندگی کو پسندیدہ مشاغل سے مصروف کریں، اور ایسے دوستوں کا ساتھ اختیار کریں جو آپ کی قدر کرتے ہوں۔ آپ خود اپنی زندگی اور صحت کے لیے قیمتی ہیں، کسی منفی یا نقصان دہ شخص یا ماحول کے لیے خود کو ہلاک نہ کریں۔ بہتر ہے کہ ایسے حالات سے دوری اختیار کریں

Loading