اداکار ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری وائرل ہورہی ہے۔
کچھ روز قبل اداکار کی جانب سے اپنی عمر سے بڑی ملائیکہ اروڑا سے بریک اپ ہونے کی تصدیق کی گئی۔
ارجن نے اپنی نئی فلم سنگھم اگین کی تشہیر کے لیے ہونے والے ایک ایونٹ میں بتایا تھا کہ وہ اب سنگل ہیں۔
تاہم بریک اپ کے بعد ملائیکہ کی ذومعنی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئی جسے ان کے مداح ارجن کے ساتھ ہونے والے بریک اپ سے منسلک کررہے ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر گڈمارننگ کا پیغام شیئر کیا گیا جس کے ساتھ لکھا تھا کہ ‘ہر مثبت سوچ ایک خاموش دعا یا عبادت ہوتی ہے جو آپ کی زندگی کو تبدیل کردیتی ہے’
یاد رہے کہ ملائیکہ اور ارجن نے 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کو کئی عرصے تک چھپا کررکھا، دونوں کے تعلق کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد ان کی شادی کے حوالے سے بھی افواہیں سرگرم رہیں تاہم جوڑے کی جانب سے کبھی بھی شادی کی افواہوں پر ردعمل نہیں دیا گیا۔
گزشتہ ماہ ملائیکہ کے والد انیل مہتا کی خودکشی پر ارجن کپور اداکارہ سے ملنے گھر بھی آئے تھے۔