Daily Roshni News

استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم یونان کے زیراہتمام معرکۂ حق استحکامِ پاکستان” سیمینار کا انعقاد کیا گیا

استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم یونان کے زیراہتمام ایتھنز کے مقامی ہال میں “معرکۂ حق… استحکامِ پاکستان” کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ایتھنز یورپ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔انصر اقبال بسراء )تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا شاہ تھے، استحکام پاکستان اوورسیز فورم کے بانی و صدر شہزادہ عثمان طاہر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ ملی نغموں، استقبالیہ کلمات اور پُرجوش خطابات نے حاضرین کے دلوں میں وطن کی محبت جگا دی۔ مقررین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں اور استحکامِ پاکستان کی جدوجہد میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

چیئرمین قمر رضا شاہ نے اپنے خطاب میں حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ او پی ایف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

تقریب کے دوران “پاکستان زندہ باد”، “پاک فوج زندہ باد” اور “فیلڈ مارشل زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے، جس نے تقریب کا ماحول انتہائی ولولہ انگیز بنا دیا۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Loading