Daily Roshni News

استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نام ایک اور ریکارڈ، لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نام ایک اور ریکارڈ، لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

استنبول، ترکیے  (ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نامہ نگار خصوص۔۔۔ی سید رضوان حیدر بخاری)استنبول ہوائی اڈہ نئے نئے ریکارڈز بنانے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے، پہلے ایک ساتھ 3 رن ویز کے استعمال کا اعزاز، پھر ایک دن میں سب سے زیادہ کمرشل پروازوں کا ریکارڈ، پھر دنیا کے نمبر 1 ائیر پورٹ ہونے کا اعزاز اور ریکارڈ، اور اب ایک دن میں سب سے زیادہ مسافروں کو سنبھالنے اور خدمت کرنے کا ریکارڈ ۔۔

استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے 27 جولائی 2025 کو 271,836 مسافروں کی خدمت کرکے ایک دن میں سب سے زیادہ مسافروں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

استنبول ایئرپورٹ کے آپریٹر İGA نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی: “İGA استنبول ایئرپورٹ نے 27 جولائی 2025 کو مسافروں کی آمدورفت میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک اہم سنگ میل عبور کیا، ایک ہی دن میں 271,836 مسافروں کا استقبال کیا۔ یہ ہمارے لیے بڑے فخر اور مسرت کا باعث ہے کہ ہم اپنے ملک کو عالمی ایوی ایشن کے لیے سب سے آگے لے جانے والے ہیں۔”

اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2،68000 مسافروں کے ساتھ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشہور زمانہ ہیتھرو ائیر پورٹ کے نام تھا۔۔

Loading