Daily Roshni News

اسحاق ڈار کی پیوٹن سے ملاقات: علاقائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی  ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور روس نے دو طرفہ اور علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران ایس سی او رکن ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔

روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن نے رہنماؤں کا خیر مقدم کیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خطے میں اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

اس سے پہلے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایس سی او  ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے اور انسانی تعاون میں علاقائی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکنالوجی پر مبنی ایک فعال ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام تیار کیا ہے، علاقائی آفات سے نمٹنے کی تیاری مزید بہتر بنانےکے لیے ایس سی او  پارٹنرز کے ساتھ مشقوں کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔

Loading