اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں پیش قدمی بڑھا دی جس کے نتیجے میں مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کو فلسطینی گروپوں کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے، اس دوران کئی اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے گئے اور ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرقی علاقے کے بعد وسطی علاقوں سے بھی بے گھر فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید برآں امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔