-
ایران پر حملوں میں قدس فورس کے سربراہ سعید یزد مارےگئے: اسرائیلی وزیر دفاع
ویب ڈیسک
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ کہ ایران پر حملوں میں قدس فورس کے سربراہ سعید یزد مارےگئے ہیں۔
اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ایران میں ایک اپارٹمنٹ پر حملہ کیا جس میں قدس فورس کے سربراہ مارے گئے۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایران نے قدس فورس کے سربراہ کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔
-
Saturday Jun 21 2025 | 11:23 AMفرانسیسی صدر نے یورپ سے مذاکرات میں ایران پر شرائط عائد کرنے کا اشارہ دیدیا
ویب ڈیسک
ایک بیان میں میکرون نے کہا کہ یورپ ایران مذاکرات کے بعد یورینیئم افزودگی اور میزائل پروگرام روکنے کی شرائط عائد ہوگی، معاہدے کی صورت میں ایران یورینیئم افزودہ نہیں کرسکےگا، ایران کو اپنا میزائل پروگرام محدود کرنا ہوگا۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ حزب اللہ، حماس اورحوثیوں سمیت مزاحتمی گروپس کی مدد روکنے کی شرط بھی شامل ہے۔
-
Saturday Jun 21 2025 | 10:10 AMاسرائیل کا اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر حملہ
ویب ڈیسک
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نےاصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کاکوئی اخراج نہیں ہورہا۔
-
Saturday Jun 21 2025 | 06:56 AMاسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے: ٹرمپ
ویب ڈیسک
فوٹو: فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے، ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتاہے، میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔
نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں زمینی افواج اُتارنا آخری حل ہو گا، ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے لوں گا۔
ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل سے فضائی حملے روکنے کا کہنا مشکل ہے، اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے ایٹمی صلاحیت کے لیے مواد جمع کر لیا تھا۔اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے، ایران کم اچھا جا رہا ہے۔اگر امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہو گا۔
ٹرمپ نے کہاکہ ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتاہے، میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔
-
Saturday Jun 21 2025 | 06:20 AMامریکا کی ایران کے 20 اداروں پر نئی پابندیاں
ویب ڈیسک
امریکا نے ایران کے 20 اداروں پر انسداد دہشت گردی سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے 5 افراد اور 3 بحری جہازوں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں ۔
پابندی کے شکار افراد میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لوگ بھی شامل ہیں ۔
-
Saturday Jun 21 2025 | 06:08 AMجب تک اسرائیلی حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر بات نہیں کریں گے: ایران کا دوٹوک اعلان
ویب ڈیسک
یورپی وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد ایرانی وزیرخارجہ کی میڈیا سے گفتگو—فوٹو:ایرانی میڈیا ایران نے اعلان کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر بات نہیں کریں گے۔
جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے مذاکرات کیے۔یورپی وزرائے خارجہ نے ایران پر زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہو جائے، تاہم ایران نے انکارکر دیا۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ ایران ایک بار پھر سفارت کاری پر غور کرنے کے لیے تیار ہے لیکن واضح کر دیا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو ایران کے شہری آبادی پرحملے روکنے چاہیے، جب تک اسرائیل کے حملے نہیں رکتے جوہری مذاکرات پر بات چیت ممکن نہی
-
Saturday Jun 21 2025 | 05:47 AMایران نے اسرائیل پر پھر میزائل حملہ کر دیا
ویب ڈیسک
فوٹو: فائل ایران نے اسرائیل پر پھر میزائل حملہ کر دیا جس میں فوجی مراکز، فضائی اڈے، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تل ابیب میں زوردار دھماکے سنے گئے، ایران سے رات فائر کیے گئے میزائل وسطی اسرائیل کے علاقے ڈین گش میں بھی گرے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ڈین گش میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے وسطی ایران میں میزائلوں کے ذخیرے اور لانچنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایران کے خاتم الانبیاہیڈکوارٹر کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی شہروں پر میزائلوں سےتازہ حملے کیے گئے جس میں فوجی مراکز، 2 فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایران کے حیرت انگیز حملے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، امریکا شریک ہوا تو خطے میں اس کے فوجی اڈوں کو بھی خطرات کا سامنا ہوگا۔
-
Saturday Jun 21 2025 | 02:34 AMسکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان
ویب ڈیسک
فوٹو:پاکستان یواین مشن اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
جمعہ کو اسرائیل ایران جنگ پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے ، اسرائیل اور ایران تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں ، اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
پاکستان مندوب نے کہا کہ سفارت کاری کو ایک موقع اور دیا جائے ، فریقین فوری بات چیت کی طرف آئیں ، صورت حال قابو سے باہر ہونے سے پہلے امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔
-
Saturday Jun 21 2025 | 01:57 AMیو این سیکرٹری جنرل کا ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ
ویب ڈیسک
فوٹو: فائل اسرائیل ایران جنگ رکوانے کے لیے عالمی سفارتی کوششیں تیز کردی گئی ہیں، اس حوالے سے جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی امن تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ، عالمی برادری پر بڑی ذمہ داری ہے ، اگر تنازع بڑھ گیا تو اس کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکے گا ، تمام فریقین سے درخواست ہے کہ امن کو موقع دیں۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایران متعدد بار کہہ چکا ہے وہ نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنارہا۔
-
Friday Jun 20 2025 | 11:51 PMاسرائیلی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجف، کربلا اور بصرہ کے اوپر سے پرواز کی: عراق
ویب ڈیسک
فوٹو: فائل اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعے کے روز عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجف، کربلا اور بصرہ کے اوپر سے پرواز کی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران عراقی مندوب نے کہا کہ اجلاس شروع ہونے سے کچھ دیر قبل 50 اسرائیلی طیاروں نے عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔اقوام متحدہ میں عراق کے ناظم الامور عباس كاظم عبيد الفتلاوی نے کہا کہ یہ طیارے شام اور اردن کے سرحدی علاقے کی طرف سے آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدا میں یہ 20 طیارے تھے جس کے بعد مزید 30 طیارے عراقی فضائی حدود میں داخل ہوئے جو جنوبی عراق کی جانب جارہے تھے، یہ طیارے کربلا، نجف اور بصرہ کے اوپر سے گزرے۔عراقی مندوب نے مزید کہا کہ عراقی فضائی حدود کی یہ خلاف ورزی دراصل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔عباس كاظم عبيد الفتلاوی کا کہنا تھا کہ یہ پروازیں ان مقدس شہروں اور مقامات کے لیے خطرے اور ہمارے عوام کے لیے ان مقامات کی اہمیت کے پیش نظر شدید عوامی ردعمل کی وجہ بن سکتی ہیں۔