اسرائیل نے غزہ جنگ کیلئے حمایت بڑھانے کی خاطر امریکی اراکین کانگریس کو خفیہ طور پر ہدف بنانا شروع کردیا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کے خلاف یہ آپریشن اسرائیلی وزارت برائے ڈائسپورا افئیرز کے احکامات پر کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اراکین کانگریس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی فنڈنگ کریں۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایک درجن سے زائد اراکین کانگریس کو ہدف بنایا گیاہے۔
جن اراکین کو ہدف بنایا گیا ہے ان میں زیادہ تر سیاہ فام اور ڈیموکریٹس تھے جن میں ایوان کے اقلیتی لیڈر حکیم جیفری بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس مقصد کیلئے 20 لاکھ ڈالر صرف کیے گئے اور تل ابیب میں موجود کمپنی کی خدمات لی گئیں، یہ کام مصنوعی ذہانت کی مدد سے کیا گیا۔