اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دیدی
انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دے دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اپنی جارحیت کو برقرار رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلے کے تحت زمین کے اندراج کا عمل دوبارہ شروع ہوگا جو 1967 سے معطل تھا، فلسطینیوں کو ملکیت ثابت کرنے کے لیے دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور غزہ پر تازہ حملوں میں مزید 11 فسلطینی شہید ہوگئے جبکہ لبنان شام سرحد پر ڈرون حملوں میں 4 لبنانی شہید کر دیے گئے۔
![]()

