غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر بیلجیئم بھی اسرائیل کے خلاف کھڑا ہوگیا۔
بیلجیئم نے عالمی عدالت میں دائر مقدمے میں جنوبی افریقہ کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بیلجیئم نے کیس میں حمایت اور شمولیت کا اعلامیہ جمع کرا دیا ہے۔
برازیل، کولمبیا، آئرلینڈ، میکسیکو، اسپین اور ترکیے بھی مقدمے میں جنوبی افریقا کی حمایت کر چکے ہیں۔
جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کو اقوام متحدہ کنونشن کی خلاف ورزی قرار دینے کا مقدمہ دسمبر 2023 میں دائر کیا تھا۔
جنوبی افریقہ نے دائر مقدمے میں مؤقف اختیار کیاکہ غزہ میں اسرائیلی حملے 1948 کے اقوام متحدہ کے نسل کشی کی روک تھام اور سزا سے متعلق کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
![]()
