Daily Roshni News

اسلام کے نام پر لاۓ جانے والی تحریکوں یا فرقوں کے بانی ۔۔۔

اسلام کے نام پر لاۓ جانے والی تحریکوں یا فرقوں کے بانی ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ساٶتھ ایشیا ٕ کی تاریخ میں قریباً 80 سال کی قلیل مدت میں اسلام کے نام پر لاۓ جانے والی تحریکوں یا فرقوں کے بانی ۔۔۔

یہ سب ایک ہی دور میں اتنی قلیل مدت میں ایک کے بعد ایک پیدا ہوۓ یا پیدا کئیے گئے ۔ یہ آپ فیصلہ کریں

1882 – 1835 غلام احمد قادیانی کا دور

1857 – دیوبندی فرقہ مسلک کی بنیاد رکھی گٸی

1856-1921 احمد رضا خان ۔ بریلوی فرقہ کے بانی کی حیات کا دور ۔ اہل سنت یا سنی بریلوی تحریک 1880 کی دہائی میں شروعات

1864 اہلحدیث ۔  نام نہاد “وہابیوں” کا ایک الگ گروہ جس نے مختلف طریقوں سے خود کےلیے “مواحدین” اور “اہل حدیث” کے نام کا دعویٰ کیا

1903 –  1979 جماعت اسلامی کے بانی ابو الاعلی المودودی کا دور حیات

سب کے سب ایک ہی دور کی پیداٸش ہیں سب نے اپنے فرقوں کے حساب سے ملتے جلتے قرآن کے جھوٹے ترجمے کٸیے اور ہر فرقہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ حق پر ہے اور سچا ہے ۔ اور وہی جنتی ہے ۔ یہ سب اپنے علاوہ دوسرے فرقہ کو کافر اور جہنمی سمجھتے ہیں ایک دوسرے سے نہ سلام کرتے ہیں نہ ہاتھ ملاتے ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں ۔ یہ آپس میں شادی کرنا حرام سمجھتے ہیں ۔ فرقہ بدلنے پر نکاح ٹوٹ جانے اور طلاق ہو جانے کا فتوی لگاتے ہیں ۔ یہ ہیں اسلام کے وہ دعوی دار جن کی وجہ سے آج مسلم پوری دنیا میں بدنام ہیں۔

مزے کی بات ہے کہ عرب دنیا اور مڈل ایسٹ میں اس طرح کے فرقے نہیں پاۓ جاتے اور نہ ہی کوئی فرقہ وارانہ مساجد ہیں ۔

Loading