Daily Roshni News

اسماء االحسنی سے مشکلات کا حل۔۔۔(قسط نمبر1)

اسماء االحسنی سے مشکلات کا حل

(قسط نمبر1)

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ دسمبر2023

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ اسماء االحسنی سے مشکلات کا حل)اللہ تعالیٰ کا ہر اسم ایک چھپا ہوا خزانہ ہے۔ کسی اسم کی بار بار تکرار سے دماغ اس اسم کی نورانیت سے معمور ہو جاتا ہے۔ جیسے جیسے اللہ تعالیٰ کے اسم کے انوار دماغ میں ذخیرہ ہوتے ہیں راسی مناسبت سے بگڑے کام بنتے چلے جاتے ہیں۔

الغنى الغنی:حصول دولت وغناء ، رزق کی فراوانی ، لاء حرص اور نفس کی خرابیوں سے نجات اور بیٹیوں کے رشتہ اور شادی میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ کے اسماء الغني اور الْمُغْنِي کاورد الْغَنِيُّ اور الْمُغْنِي دونوں عربی لفظ غنا سے مشتق ہیں جس کے معنی بے پروائی، بے رغبتی اور بے نیازی Detachment، کے ہیں۔

الغَنِيُّ وه صفت ہے جو ہر ایک سے بے نیاز Self Sufficient اور جو ہر چیز کا مالک و مختار Wealthy ہو اور تمام مخلوقات اس کی محتاج ہوں۔

الْمُغْنِي وہ ذات ہے جو اپنے فضل و کرم سے بندوں میں سے جسے چاہے دوسرے لوگوں سے بے نیاز کر دے، یعنی لوگوں کو آسائشوں سے مالا مال کرنے والا Enricher اور لوگوں کو کئی ضروریات سے بے نیاز کرنے والا  Bestower of Sufficiency الغنى و تفسیر اسماء الله العلی میں امام ابو زجاج فرماتے ہیں کہ الغني وہ ذات باری تعالی ساری مخلوقات سے اپنی قدرت کی بنا پر بے پروا اور بے نیاز ہے۔ سب اسی کے محتاج ہیں۔ قرآن میں ہے

ترجمہ : اللہ تعالٰی غنی ہے اور تم فقیر (اور محتاج)ہو۔(سورۃ محمد 47:آیت(38

ترجمہ : ”لوگو! تم اللہ کے محتاج ہو اور اللہ بے نیاز ہے خوبیوں والا ہے۔“سورۂ فاطر (35) : آیت 15(

ترجمہ : اور تمہارا رب بے نیاز اور رحمت والاہے۔“ [ سورہ انعام (6) : آیت 133]

ترجمہ : ” جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اسی کا ہے اور بے شک اللہ بے نیاز اور قابل ستائش ہے۔(سورہ حج۲۲):آیت 64)

اللہ ہی غنی ہے یعنی وہ اپنی مخلوق کا ذرہ بھر

مال اور اولاد میں برکت کے لیے … روزانه 70 مرتبہ یا غَنِی کاورداسم مبارک الغَنِي کا یہ عمل مجرب ہے اور کئی بزرگانِ دین نے یہ عمل تحریر فرمایا ہے۔ اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی اور حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ فرماتے ہیں کہ حصول غنا کے لیے جو شخص اس اسم مبارک الغَنِي کو روزانہ ستر (70) مرتبہ پڑھے گا، ان شاء اللہ وہ کسی

کا محتاج نہ ہو گا اور اللہ تعالیٰ اُس کے مال میں برکت عطا فرمائیں گے ۔

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی عظیمی صاحب کتاب روحانی نماز میں فرماتے ہیں کہ نماز کے بعد مال اور اولاد میں برکت کے لئے ستر (70) مرتبہ یا غنی پڑھیں۔ کوئی دُکان دار یا سوداگر با سودا گر دُکان یا دفتر کا قفل کھولنے سے پہلے ستر مرتبہ یا غَنِی پڑھے گا، ان شاء اللہ کاروبار میں برکت اور رزق میں اضافہ ہوگا۔

محتاج نہیں لیکن سب مخلوقات لمحہ بھر بھی اس سے محتاج نہیں ہو سکتیں، اللہ ہی کے ہاتھ میں ارض و سماوات کے خزانے ہیں، نیز دنیا و آخرت کے خزانے بھی اسی کے پاس ہیں۔

علم الاعدد کی رو سے اس اسم مبارک الغَنِيُّ کے اعداد 1060 ہیں۔

اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی کے وظائف پر مبنی کتاب شمع شبستان رضا میں تحریر ہے کہ یہ اسم حصول دولت و غناء کے لیے امتیازی نشان رکھتا ہے، جو شخص حلال ذریعہ معاش کا متلاشی ہو یا تاجر جس کی تجارت حسب منشانہ چلتی ہو یا اولاد کثیر ہو اور خورد و نوش کا انتظام قلیل ہو اس اسمائے الہیہ کا ورد کرلے یا ایسی دعائیں پڑھے جن میں اسم الغَنِيُّ اور الْمُغْنِی شامل ہو ان شاء اللہ طیب و طاہر رزق کثیر عطا ہو گا۔ [ شمع شبستان رضا ]

یہ اسم پاک بکثرت پڑھنے والے کو اللہ تعالی رزق کثیر عطا فرماتا ہے۔ اُس کے کام غیب سے پورا کرنے کا سامان مہیا فرماتا ہے۔

اگر کسی کی کوئی جائز دلی مراد پوری نہ ہو رہی ہو تو اُسے چاہیے کہ وہ نماز فجر اور نماز عصر کے بعد باوضو حالت میں گیارہ گیارہ سو مرتبہ اسم مبارک الغَنِيُّ پڑھے پھر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دُعا مانگے ان شاء اللہ دلی مراد جلد پوری ہو گی۔ حضرت اشرف علی تھانوی کتاب اعمال قرآنی میں تحریر فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی ظاہری یا باطنی مرض یا بلا میں گرفتار ہو، وہ اپنے جسم پر یا غنی پڑھ کر دم کیا کرے، ان شاء اللہ نجات پائے گا۔

مصیبت و مشکل میں مبتلا شخص نماز عصر کے بعد 70 مرتبہ اس اسم مبارک کر پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے ان شاء اللہ تعالی مشکل حل ہو جائے گی اور مصیبت و پریشانی سے چھٹکارا مل جائے گا۔

اس اسم مبارک کے خواص کی برکت سے برائیوں سے نفرت ہو جاتی ہے اور بُری عادات سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔۔۔جاری ہے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ دسمبر2023

Loading