Daily Roshni News

اسماء االحسنی سے مشکلات کا حل۔۔۔(قسط نمبر2)

اسماء االحسنی سے مشکلات کا حل

(قسط نمبر2)

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ دسمبر2023

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ اسماء االحسنی سے مشکلات کا حل)بہت زیادہ خواہش نفسانی، لالچ اور حرص کی ) آفت میں مبتلا شخص ا شخص صبح کی نماز کے بعد سو مر تبہ سر پر ہاتھ رکھ کر پھر سو مرتبہ دل پر ہاتھ رکھ کر اسم الغَنِي کو پڑھے ان شاء اللہ یہ نفسانی خرابیاں زائل ہوں۔

جمعرات کے دن میں یا جمعہ کی رات میں انیس ہزار بار اس مبارک نام الغني کا پڑھنا اور بعد میں اس عمل کا ہر جمعرات کو کرنا انسان کو غیب سے تو نگر اور دولت والا بناتا ہے مگر فضل الہی ہر کام میں شرط ہے اور بہت جلد کاروبار میں ترقی ہوگی اور رزق حلال کہاں کہاں سے آئے گا کہ عقل – دنگ رہ جائے گی۔

المغنى :تفسیر اسماء اللہ الحسنیٰ میں امام ابو اسحق زجاج اور امام بیہقى كتاب الاسماء والصفات میں فرماتے ہیں کہ الْمُغْنِي کے معنی ہیں وہ ذات جو جس کو چاہے رزق دے، نعمتوں سے نوازے اوریحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ہم یہ دعا فرماتے تھے۔ اللَّهُمَّ فَالِقَ الْإِصْبَاحِ ، وَجَاعِلَ اللَّيْلِ سَكَنَا ، وَالشَّمْسِ وَالْقَمَرِ حُسْبَانًا، اقْضِ عَنِّي الدِّينَ، وَأَغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ، وَأَمْتِعْنِي بِسَمْعِي ، وَبَصَرِي، وَقُوَّتِي فِي سَبِيلِكَ

 صوفی بزرگ حضرت صابر کلیری فرماتے ہیں کہ مقروض کو قرض ادا کرنے کی کوئی صورت نہ ہو تو وہ ہر روز تہجد دو نفل نہایت خلوص کے ساتھ پڑھ کر اکتالیس مرتبہ یہ دعا پڑھے۔

شادی میں رکاوٹ :سلسلہ عظیمیہ کے مرشد حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کتاب روحانی نماز میں فرماتے ہیں: لڑکی یا لڑکے کی شادی نہ ہوتی ہو اور پیغام آنے کے بعد بغیر کسی وجہ کے رشتہ ختم ہو جاتا ہو اور حسب منشاء شادی کے لیے …..

لڑکا یا لڑکی خود یا ان کی ماں بعد نماز عشاء تین سو مرتبہ یا مُغْنِی پڑھیں۔ عمل کی مدت نوے دن ہے۔ یہ عمل ناغہ کے دنوں میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

دوسروں کی محتاجی سے بچائے اور دوسروں سے بے پر وا اور بے نیاز کر دے۔

ترجمہ : اور بے شک وہی اللہ ہے جو ) غنی کر دیتا ہے اور وہی (چاہے تو تمہارے ) خزانے بھر دیتا ہے۔ (سورہ  نجم 53:آیت (48

یہ اسم جمالی ہے۔ علم الاعدد کی رو سے اس اسم مبارک الْمُغْنِي کے اعداد 1100 ہیں۔ جو شخص اس نام کو کثرت سے پڑھے گا وہ بفضل الہی کسی دوسرے شخص پر سختی یا مصیبت ڈالنا پسند نہ کرے گا۔ ان شاء اللہ نہایت کریم النفس ہوجائے گا۔

یہ اسم مبارک اپنے قاری کو دین دنیا کی نعمتوں سے اس قدر سر فراز کر دیتا ہے کہ قاری

خود غنی ہو جاتا ہے صاحب نصاب ہو جاتا ہے۔ اللہ کے کرم سے اُس کے ہاں مال و دولت کی کمی نہیں رہتی۔ جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہے اللہ تعالیٰ اُس میں خیر و برکت ڈال دیتا ہے۔

طلب غنا کے لیے مسنون دعا:امام بخاری کی کتاب ادب المفرد میں تحریر حدیث کے مطابق سید نا ابو صرمہ سے روایت ہے کہ

رسول اکرم لی لی ہم یوں دعا فرمایا کرتے تھے : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِنَايَ وَغِنَى مَوْلايَ اے اللہ ! میں تجھ سے اپنے لیے غنا اور اپنے متعلقین کے لیے غنا کا سوال کرتا ہوں۔“ (مسند احمد ؛ طبرانی ؛ ادب المفرد )

أسألك عبد اللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ نبی اکرم السلام یہ دعا فرماتے تھے: اللهم إني الْهُدَى وَالتَّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَّى ”اے اللہ ! میں تجھ سے ہدایت، تقوی، عفت اور غنا کا سوال کرتا ہوں۔“صحیح مسلم ، ترمذی ؛ مسند احمد ]

اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی کے وظائف پر مبنی کتاب شمع شبستان رضا میں تحریر ہے کہ جو شخص اسم پاک الْمُغْنِي کو دس جمعوں تک برابر پڑھتا رہے اس طرح کہ ہر جمعہ کو دو ہزار مرتبہ پڑھے گا ان شاء اللہ خلقت کی محتاجی سے محفوظ رہے گا۔ [ شمع شبستان رضا ]

اللہ تعالیٰ کا یہ اسم دولت و غنا کے حصول کے لیے امتیازی شان رکھتا ہے۔ اس کو بکثرت پڑھتے رہنے سے رزق حلال میں برکت ہوتی ہے اور حرام 31 سے بچنے کی توفیق ملتی ہے۔ ہے۔ اس مقصد . کے لیے اول و آخر گیاره گیارہ مرتبہ دورد پاک پڑھیں اور درمیان میں اعداد کی تعداد کے مطابق روزانہ اس کا ورد کیا جائے۔ اس اسم مبارک کو یکسوئی اور خلوص دل کے ساتھ ورد کرنے والے پر ان شاء اللہ بہت نوازشات ہوں گی۔

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کے وظائف پر مشتمل کتاب اشرف العملیات میں کشادگی رزق کے لیے یہ عمل تحریر ہے کہ روزانہ عشا کی نماز کے بعد اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ گیارہ سو مرتبہ ” يَا مُغْنِي“ کا ورد، وسعت رزق کے لیے بہت ہی مفید ہے۔ حضرت حکیم محمد اختر صاحب فرماتے ہیں کہ اللہ کے چار اسم حل المشکلات ہیں، کسی بھی مشکل میں پڑھو تو یا صَمَدُ يَا عَزِيزُ يَا مُغْنِي يَأْنَاصِرُ بکثرت پڑھتے رہو ۔ [ قلب عارف کی آہ و فغاں ]

اس کے پڑھنے کے لیے دو وقت زیادہ مناسب ہیں۔ ایک بعد نماز فجر دوسرے نماز عشاء کے بعد ۔ اس کے ساتھ سورہ مزمل بھی تلاوت کی جائے۔ بیٹیوں کے رشتہ کے لیے اسم يَا مُغْنِي گیارہ ہزار مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد گیارہ دن تک اس طرح پڑھے کہ جمعرات سے شروع کرے اور اتوار کو ختم کیا جائے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ دسمبر2023

Loading