Daily Roshni News

اس مسیحی راہبہ کے اسلام قبول کرنے کی وجہ

اس مسیحی راہبہ کے اسلام قبول کرنے کی وجہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)اس مسیحی راہبہ کے اسلام قبول کرنے کی وجہ سے متعلق وہ بتاتی ہیں کہ جب  قرآن کا مطالعہ کرتے ہوئے انکی آنکھوں کے سامنے یہ آیت آئ  جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

“اور تم ایمان والوں کے سب سے زیادہ قریب محبت میں اُن لوگوں کو پاؤ گے جو کہتے ہیں: ہم عیسائ ہیں۔ یہ اس لیے کہ ان میں علما اور راہب ہیں، اور اس لیے کہ وہ تکبر نہیں کرتے۔”

وہ کہتی ہیں: “یہ آیت میرے دل کی گہرائیوں تک اتر گئی، کیونکہ اس میں عیسائیوں کا ذکر غیر معمولی fairness اور mercy کے ساتھ کیا گیا ہے۔”

پھر وہ آگے پڑھتی ہوئ اس آیت پر پہنچیں:

“اور جب وہ اُس کلام کو سنتے ہیں جو رسول کی طرف نازل کیا گیا ہے تو تم دیکھتے ہو کہ حق کو پہچان لینے کے سبب ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں۔”

وہ کہتی ہیں: “اس آیت کو پڑھ کر میں خود کو سنبھال نہ سکی… میری آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں، اور مجھے یوں محسوس ہوا جیسے اس آیت میں خدا میرے دل کے اندر کی کیفیت کو لفظوں میں بیان کر رہا ہو۔”

انکے مطابق اس لمحے مجھے یقین ہو گیا کہ یہی حق ہے۔

چنانچہ اس نے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے اور کہا:

“اے میرے رب! میں اس (قرآن)  پر ایمان لائ ، پس مجھے گواہی دینے والوں میں لکھ لے۔”

وہ بتاتی ہیں کہ یہی وہ لمحہ تھا جس نے ان کی پوری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی ۔🤍

سید سعد عبداللہ

Loading