اعصابی دباؤ کا روحانی حل
تحریر۔۔۔خواجہ شمس الدین عظیمی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ تحریر۔۔۔خواجہ شمس الدین عظیمی )مراقبہ میں بندہ جب اعصاب پر دباؤ محسوس کرتا ہے تو یہ بندے کے اندر روح کی روشنیوں میں اضافے کی نشانی ہوتی ہے ، کیسے ۔۔۔؟
ہر انسان کے اندر تخلیقی وصف کے طور پر روشنیوں کا ذخیرہ موجود ہے ۔ اسی روشنی سے انسان کا تعلق غیب کی دنیا سے ہوتا ہے ۔ اور اسی کے ذریعے غیبی مشاہدات عمل میں آتے ہیں ۔
مختلف وجوہ کی بنا پر روشنیوں کا ذخیرہ کم ہو جاتا ہے اور اسی مناسبت سے انسان کا تعلق غیب کی دنیا سے کم ہو جاتا ہے ۔
👈 اگر روشنی کے اس ذخیرے میں اضافہ ہو جائے تو یہ روشنی روحانی دنیا کے مشاہدات کا ذریعہ بن جاتی ہے ۔
جب کسی شخص کے اندر اس ذخیرے کا اضافہ ہوتا ہے تو اعصاب پر دباؤ کی کیفیت محسوس ہوتی ہے جب اعصاب اس روشنی کے عادی ہو جاتے ہیں تو معمول کے مطابق عمل کرنے لگتے ہیں ۔
👈 روح کی روشنی کو بڑھانے کا آسان طریقہ ،، مراقبہ ،، ہے ۔ مراقبہ کی مسلسل مشق سے روشنی کے ذخیرے میں بتدریج اضافہ ہوتا ہے اور بالآخر روحانی دنیا سامنے آنے لگتی ہے ۔
( اعصابی دباؤ کا حل )
۔۔۔ صبح شام ایک ایک چمچہ شہد استعمال کریں ۔۔۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمۃ اللہ علیہ
ماہنامہ قلندر شعور جنوری 2026 ۔۔۔ فقیر کی ڈاک
![]()

