Daily Roshni News

افتخار، سلمان خان کی طرح لگتے ہیں: بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر کی دیوانی، شادی کی پیشکش

دبئی کی رہائشی بھارتی لڑکی نے پاکستان کے آل راؤنڈر بیٹر افتخار احمد سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے جس میں ہیر نامی لڑکی کا انٹرویو ایک یوٹیوبر نے کیا جس میں لڑکی کا کہنا ہے کہ افتخار دنیا کے لیے چاچا ہوگا مگر میرے لیے نہیں ہے۔

ہیر کے مطابق ان کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے اور وہ دبئی میں کام کے سلسلے میں رہائش پذیر ہیں، انہوں نے کہا کہ میں بھارت پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنے جاؤں گی اور اگر بھارت یہ میچ ہارتا ہے تو میں پاکستانی کرکٹر افتخار احمد سے شادی کروں گی۔

یوٹیوبر نے کہا اگر افتخار آپ کے ساتھ شادی نہ کریں تو کیا ہوگا؟ اس کے جواب میں بھارتی لڑکی نے مسکراتے ہوئے کہا شادی نہیں کی تو میں اٹھا کر لے جاؤں گی، میں کماتی ہوں، انہیں منا لوں گی۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ دبئی محض اس لیے آئی ہیں تاکہ افتخار سے زیادہ کماسکیں اور ان کی ہی وجہ سے پردیس میں زندگی گزار رہی ہیں۔ 

ہیر نے انٹرویو میں مزید کہا میں بھارت میچ دیکھنے صرف افتخار احمد کی وجہ سے جارہی ہوں۔

خاتون سے جب افتخار کو پسند کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا وہ سلمان خان کی طرح لگتے ہیں اور جیسے وہ پاگلوں کی طرح چھکے لگاتے ہیں، اسی لیے وہ پسند ہیں اور میں ان کے چھکوں کی فین ہوں۔

ہیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری دعا ہے شادی افتخار سے ہی ہو لیکن اگر نہ ہوسکی تو شادی میں کسی پاکستانی لڑکے سے ہی کروں گی، بھارتی لڑکے سے نہیں کروں گی۔

Loading