Daily Roshni News

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے: امریکی نشریاتی ادارہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے: امریکی نشریاتی ادارہ

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا ہےکہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو  رہا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسلحہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور اسنائپر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کی دستیابی کے باعث دہشت گردوں کے حملوں کی نوعیت اور شدت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ایف سی ہیڈکوارٹرخودکش حملہ کیس میں اہم پیشرفت، سہولت کار بھی افغان شہری نکلے

طالبان کی پالیسیوں نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ افغان شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم کردیا

ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے، حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد ہیں: علی امین

سربراہ سگار جان سوپکو کے مطابق انخلا کے وقت افغانستان میں 3 لاکھ امریکی ہتھیار چھوڑے گئے، جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے دوران امریکا کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال ہوا۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان افغان حکومت اور بین الاقوامی برادری کو بارہا اس بات کے واضح ثبوت فراہم کر چکی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے دہت گرد امریکا کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔

Loading