افغان طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق جاری، متعدد طالبان ہلاک، اسلحہ و توپ خانے تباہ، فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرادیا
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )افغان طالبان کے بلااشتعال حملے کے ردعمل میں پاک فوج کی کارروائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاک فوج نے افغان طالبان کےبلااشتعال حملےکے ردعمل میں بھرپورکارروائی کرتے ہوئے خطے میں ایک بار پھر اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کر دی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان کی حکومت بھارت کی پراکسی بن کر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے، کابل رجیم کی غلط حکمت عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق سے مغربی سرحدوں تک پاکستان کی مسلح افواج ملک کے ہر انچ کے دفاع کے لیے تیار ہے، پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں تاہم اگر للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔
Friday Feb 27 2026 | 01:52 PMپاکستانی فورسز کی کارروائی پرطالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار، گاڑی چھوڑ کر فرار
ویب ڈیسک
فوٹو اسکرین گریب
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے افغان طالبان شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا اور پاکستانی جوانوں کو افغان طالبان کی جانب سے چھوڑی گئی گاڑی پر چڑھے اور نعرے لگاتے بھی دیکھا گیا۔
Friday Feb 27 2026 | 01:21 PMاسحاق ڈار اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں اہم امور پر بات چیت
ویب ڈیسک
دونوں کے درمیان خطےکی تازہ صورتحال اور پاک افغان سرحدی معاملات پرتبادلہ خیال ہوا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بلااشتعال افغان جارحیت پرپاکستان کےمؤقف اور ردعمل سے آگاہ کیا۔
آپریشن غضب لِلحق کےتحت مسلح افواج کی کامیاب اور ہدفی کارروائیوں کا ذکر بھی کیا گیا، ساتھ ہی پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےتحفظ کےعزم کااعادہ کیا گیا۔
Friday Feb 27 2026 | 01:18 PMسینیٹ نے افغان جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
ویب ڈیسک
فوٹو: فائل
سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان پر افغان طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان افغان جارجیت کی مذمت کرتا ہے، یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کوئی پاکستانی کی سالیمت کو چیلنج کرے گا اسے سخت جواب ملے گا۔
قرارداد کے مطابق پاکستان نے 40 سال لاکھوں افغانوں کو پناہ دی، گڈ ول کے بجائے افغانستان ہر وقت مخالف اقدامات کرتا ہے، افغان رجیم فوری جنگ بندی کرے، بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔
Friday Feb 27 2026 | 01:09 PMپاک افغان کشیدگی: طورخم سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل معطل
ویب ڈیسک
فوٹو: فائل
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے باعث ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل معطل کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحدی مقامات پر کشیدگی کے باعث طورخم سرحد کے ذریعے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق سرحدی صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔
Friday Feb 27 2026 | 12:36 PMپاک فوج کی افغان طالبان کی 5 پوسٹوں پر جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سامنے آگئی
ویب ڈیسک
پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے مزید 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے قومی پرچم لہرایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پکتیا کے علاقے میں5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈا کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈا کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کردیا جب کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے افغان چیک پوسٹ پر قومی پرچم لہرانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
Friday Feb 27 2026 | 12:32 PMطالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کردی
ویب ڈیسک
اسکرین گریب
طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کردی۔
افغان میڈیا کے مطابق رات تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر کابل میں طالبان کے ایک فوجی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
افغان میڈیا نے بتایا کہ صوبے پکتیا میں طالبان منصوری کور پردو مرتبہ بمباری کی گئی۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ رات12بجےکے بعد قندھار میں پاکستانی طیارہ پرواز کرتا ہوا دیکھا گیا۔
Friday Feb 27 2026 | 12:25 PMپاک افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے
ویب ڈیسک
اسکرین گریب
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے انگور اڈہ سیکٹر میں افغان پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا، افغان چارلی پوسٹ اور افغان بابری پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے باجوڑ میں افغان طالبان کی 2 چوکیاں تباہ کیں اور افغان صوبے پکتیکا کی پوسٹ پربھی قبضہ کرلیا، پاک فوج کی کارروائی پر افغان طالبان پوسٹ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے جبکہ پاک فوج نے پکتیکا میں افغان طالبان کی اہم فوجی تنصیبات اور کور ہیڈ کوارٹرز کو بھی تباہ کردیا۔
سکیورٹی فورسز نےکرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے
سکیورٹی فورسز نےکرم سیکٹر کے قریب بھی افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے جہاں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ انگوراڈہ میں بھی ایک افغان پوسٹ کو تباہ کردیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نےکواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کواڈ کاپٹرز گرا دیے گئے، ڈرونز کے ذریعے بھی چن چن کر طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی جارحیت کےخلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طورپر تیار ہیں۔
افغان طالبان کے سول آبادی پر حملے، خواتین سمیت 5 افراد زخمی
پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی پر حملے شروع کر دیے جس میں خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے فائر کئے گئے گولے باجوڑ کے علاقے لغڑئی اور گرد و نواح میں گرے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں مارٹر گولے گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے جس میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمی افراد کو خار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، باجوڑ میں مسجدکو بھی نشانہ بنا ڈالا
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت میں مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان نے باجوڑ میں مسجد کو نشانہ بنایا ،افغان طالبان کی شیلنگ سے مسجد کی چھت اور دیگر حصے متاثرہوئے۔
پاک فوج نے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو فتح کرکے قومی پرچم لہرادیا
پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو فتح کر لیا اور افغان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرا دیا ۔
پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے کہا کہ افغان طالبان سن لو ہم تمہیں بھرپور جواب دے کر دکھائیں گے کہ تم کس سے ٹکرائے ہو، افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا ہے، اسی طرح ہم آئیں گے اور کابل کو بھی فتح کر لیں گے پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ تم نے ہم سے کیسے پنگا لیا۔
پاک فضائیہ نے ننگرہار کے اندر بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں بھی افغان طالبان رجیم کا ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹکس بیس تباہ کردیا۔
Friday Feb 27 2026 | 05:24 AMدشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، افواج کاعزم ہے ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا فیلڈمارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
وزاعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا، ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
Friday Feb 27 2026 | 04:23 AMجنگ افغانستان نے شروع کی، ختم پاکستان کرےگا: فیصل کریم کنڈی
اسپانسرڈ پوسٹ
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کردیا کہ جنگ افغانستان نے شروع کی ہے لیکن اس کا اختتام پاکستان کرے گا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ افغانستان نے آج دوبارہ پاکستان پرحملے کیے۔ امریکاکو سوچنا ہوگا، ان کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان کےخلاف استعمال ہو رہاہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان ایکشن نہیں لیں گے تو پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے گا، پہلے بھی جارحیت کرنے پرافغاسنتان کو منہ کی کھانی پڑی تھی۔
![]()

