Daily Roshni News

افواج پاکستان کی معرکہ  حق میں شاندار کامیابی پر خراج تحسین اور اظہار تشکر کے لئے آئی اے پی  جے کا آن لائن ویبینار

افواج پاکستان کی معرکہ  حق میں شاندار کامیابی پر

خراج تحسین اور اظہار تشکر کے لئے آئی اے پی  جے

کا آن لائن ویبینار، او پی ایف کے سید قمر رضاء

امریکی  ریپبلکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ اور سینئر صحافی

و دانشور مجیب الرحمنٰ شامی کی سیر حاصل گفتگو ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔پریس ریلز آف IAPJ)دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس آئی اے پی جے کی جانب سے افواج پاکستان کی شاندار کامیابیوں پر “اظہار تشکر” کے عنوان پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا، ویبینار کی میزبانی کے فرائض IAPJ کے صدر شاھد چوھان اور چیئرمین خرم شہزاد نے ادا کیے، ویبینار کے مہمانان خصوصی میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن OPF کے چیئرمین سید قمر رضا، امریکہ میں معروف پاکستانی اور ریپبلیکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ اور پاکستان کے سینئر صحافی و دانشور مجیب الرحمٰن شامی تھے۔

سید قمر رضا نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے جس جرات اور بہادری کے ساتھ بھارت کو شکست سے دوچار کیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،

امریکن ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان کو شاندار فتح نصیب ہوئی اور انڈیا پوری طرح دنیا میں ایکسپوز ہوا اور پاکستان کو کئی محاذوں پر فتح ہوئی

سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان کی جنگ میں پاکستانی فوج نے بڑی جرات و بہادری اور حکمت عملی سے کام لیا اور جنگ جیتی اور ان تمام حالات میں پاکستانی میڈیا کا بڑا اہم کردار رہا۔

ویبینار میں آئی اے پی جے کے ذمہ داران سینئر نائب صدر وسیم چوہدری، نائب صدور خالد چیمہ، فرید انصاری اور ریشم بیگ، جاوید عظیمی، عرفان فراز، رضوان خان، عظیم ڈار، ضیاء سید، سعد سکندر، زاہد اعوان، شاہین جاوید، راجہ خلیل کے علاوہ دنیا کے 30 سے زائد ممالک سے صحافیوں نے شرکت کی۔

آخر میں چیف آرگنائزر وسیم بٹ نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Loading