الشیخ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمیؒ کی نماز جنازہ
بروز ہفتہ 22 فروری 2025 کو ادا کی جائے گی ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل نمائندہ خصوصی) سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ عصر حاضر کے معروف صوفی بزرگ الشيخ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمیؒ صاحب علالت کے بعد بروز جمعتہ المبارک 21 فروری 2025 کو وصال فرما گئے۔ مرشد کریم کی نماز جنازہ بروز ہفتہ 22 فروری کو ادا کی جائے گی ، بعد ازاں تدفین بعد نماز ظہر مرکزی مراقبہ ہال سرجانی ٹاؤن کراچی میں ہوگی۔