Daily Roshni News

الفاتحہ۔۔۔تحریر ۔۔۔۔۔۔ سید اسلم شاہ

تحریر  ۔۔۔۔۔۔۔۔ سید اسلم شاہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ تحریر  ۔۔۔ سید اسلم شاہ)سورۃ فاتحہ نزول کے اعتبار سے پانچویں سورۃ ہے ۔۔۔۔۔  مگر قرآن مجید میں پہلے نمبر پرہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے اندر بہت سی حکمتوں کے علاوہ ایک حکمت یہ ہے کہ یہ پانچ نمازوں میں نماز کی ادائیگی کے آغاز یعنی  پہلے نمبرپہ موجود ہے اور پانچ نمازیں اس کے بغیر نہیں ہوسکتی ۔۔۔ اور نماز کو اولیت دینا یعنی نماز کو ایک نمبر پررکھنا ضروری ہے یعنی اللہ کی عبادت پہلے نمبر پر ہو یعنی پانچ نمازوں کو تمام کاموں پر فوقیت دینی مقصود ہے اس لئے پانچویں نمبر کی سورۃ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  نے  اللہ سبحانہ وتعالٰی کے کہنے پر پہلے نمبر پر رکھنے کی ہدایات دیں، کیونکہ دعا ہی عبادت ہے اور عبادت دعا کے بغیر ممکن نہیں اس لئے فاتحہ عبادت کا مغز ہے وہ فاتح ہے جو فاتحہ پڑھے اللہ جانے فاتحہ کے لفظ میں کتنے حروف ہیں ۔۔۔۔ اس لئے اللہ نے اس کی نزولی ترتیب پانچ اورمصحفی  ترتیب ایک  رکھی ہے ۔ نماز بار بار لڑی جانے والی ایک جنگ ہے جس میں صفیں لگتی ہیں صفیں دوجگہ پر لگتی ہیں نماز اور محاز میں جیسے غلاموں کے ہاتھ آقا کے سامنے بندھے ہوتے ہیں اسی طرح ہاتھ باندھ کر ۔۔۔ نماز معراج ہے ۔۔۔۔ ہم اس وقت تک اسے ۔۔۔۔۔ اعلی ۔۔۔۔  نہیں کہہ سکتے جب تک ہم خود کو سجدے کی حالت میں  ادنی نہ کریں سجدہ سجتا ہے سہرا ہے ماتھے کا ۔۔۔۔۔ وہ کبیر ہے  اکبر ہے متکبر ہے ۔۔ کیا بات ہے اُس کی، کیا حکمت ہے اس کی کیا کلا م ہے اس کا ۔۔۔ کیا رسول ہیں اسکے ۔۔۔۔ کیا کائنات ہے اسکی ۔۔۔ کیا زات ہے اسکی

Loading