Daily Roshni News

اللّٰہ کا ولی کون۔۔۔۔؟

اللّٰہ کا ولی کون۔۔۔۔؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ارشادباری تعالیٰ ہے ۔ “سن لو بے شک اللہ کے ولیوں پر نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم وہ جو ایمان لائے اور پرہیزگاری کرتے ہیں انہیں خوشخبری ہے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں یہی بڑی کامیابی ہے”(پارہ ۱۱سورۃ یونس آیت ۶۲تا۶۴)

ولی، اللہ تعالیٰ کے مقبول بندوں کو کہتے ہیں۔ جن کونہ دنیا میں اور نہ آخرت میں کسی قسم کاخوف اور غم ہے۔ مالک الملک کی محبت اطاعت اورخشیت نے انہیں ہرقسم کے خوف اور غم سے آزاد کردیا ہوتا ہے اور وہ مرتبہ ولایت پر فائز ہوگئے یعنی اولیاء اللہ بن گئے۔ اولیاء کرام کی محبت درحقیقت دارین کی سعادت اور رضائے الٰہی کاسبب ہے ۔ان کی برکت سے اللہ تعالیٰ مخلوق کی حاجتیں پوری کرتا ہے ان کی دعاؤں سے خلق فائدہ اٹھاتی ہے ۔

حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے آقائے دو جہاں سرور کون و مکان ﷺ سے سنا آپﷺ فرماتے ہیں کہ شام میں ابدال ہوں گے جن کی تعداد چالیس ہوگی جب ان سے ایک فوت ہوجائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرا مقرر فرما دے گا ان کے وسیلہ سے بارش ہوگی اورانہی کے طفیل دشمنوں پر فتح حاصل ہوگی اور انہی کی برکت سے اہل شام سے عذاب دور کیا جائیگا۔(مشکوٰۃ شریف)

اہل لغت نے ولی کے چند معانی بیان فرمائے ہیں۔ ولی کے معنی وارث، قریبی اور مددگار کے ہیں ولیوں کے جماعت وہ مقدس جماعت ہے جنہیں اللہ رب العزت نے دنیا و آخرت کی نعمتوں کا وارث بنا دیا ہے ولیوں کویہ مرتبہ اورمقام صرف اورصرف نبی کریمﷺ کی غلامی ،محبت اطاعت کرنے کی وجہ سے ملاہے ۔ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نے کیا خوب کہا۔

کی محمدسے وفاتونے توہم تیرے ہیں۔۔۔

یہ جہاں چیزہے کیالوح وقلم تیرے ہیں !

ارشادِ باری تعالیٰ ہے “بے شک ہم نے زبور میں نصیحت کے بعدلکھ دیاکہ اس زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے۔(سورۃ الانبیاء پارہ ۱۷)

اس زمین کی ملکیت اللہ پاک نے اپنے نیک بندوں کو دے دی ہے۔ارشادباری تعالیٰ ہے “یہی وہ جنت ہے جس کا وارث اپنے نیک بندوں میں اسے کریں گے جو متقی ہے” (سورۃ مریم پارہ ۱۶)

مزید ارشاد ہوتا ہے “ہم تمہارے دوست ہیں دنیا و آخرت میں اور تمہارے لئے اس (جنت) میں ہے جو تمہارا جی چاہے اور تمہارے لئے اس میں جو تم مانگو”.

ولی کادوسرامعنی مددگارکے ہیں یعنی مخلوق خداکی امدادکرنیوالے ۔ارشادباری تعالیٰ ہے ۔”اورایک دوسرے کی نیکی اور تقویٰ پر امداد کرو” جیساکہ حدیث مبارکہ میں ہے “مَنْ کُنْتُ مَوْلاَفَعَلِیّ مَوْلاَ”جس کامیں مولا( مددگار)ہوں اس کے علی مولا( مددگار) ہیں۔۔ [اور ہیں کا مطلب سمجھانے کی تو یقیناً ضرورت نہیں]

ولی کاایک اور معنی قریبی کے ہیں ۔یعنی اولیاء اللہ کی جماعت وہ مقدس جماعت ہے جن کواللہ رب العزت کا قرب اور نزدیکی حاصل ہوتی ہے۔ اللّٰہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے اور اپنے اولیاء کرام کی محبت عطا فرمائے 🤲🏻♥️

#urduquotes #SufiWisdom #urdupoetry #sufism #sufi #ذکراللہ #اسلام #urdu #اولیاء #ولی #اسلامی #امام #AllahisTopPriority

Loading