✨ امانت و سچائی کی ایک روشن مثال ✨
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )حضرت عبداللہ بن سلامؓ بیان کرتے ہیں کہ وہ پہلے یہودی تھے، لیکن ایک واقعہ نے ان کے دل پر ایسا اثر ڈالا کہ وہ اسلام کی طرف مائل ہوگئے۔
ایک مرتبہ مدینہ منورہ سے ایک قافلہ گزر رہا تھا۔ اس قافلے کے پاس ایک اونٹ بھی تھا۔ حضور نبی کریم ﷺ اونٹوں کی تجارت فرمایا کرتے تھے۔ آپ ﷺ کو وہ اونٹ پسند آگیا، تو آپ ﷺ نے قافلے والوں سے اس کا سودا کر لیا۔ اس وقت آپ ﷺ کے پاس قیمت موجود نہ تھی، چنانچہ آپ ﷺ اونٹ لے کر چل دیئے اور فرمایا کہ “میں تھوڑی دیر میں اس کی قیمت بھجوا دیتا ہوں۔”
قافلے والوں نے نہ آپ ﷺ کا نام پوچھا اور نہ کوئی پتہ لیا۔ جب آپ ﷺ وہاں سے روانہ ہوگئے تو قافلے میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔ لوگ کہنے لگے:
“ہم نے اونٹ دے دیا مگر اس شخص کا نام تک معلوم نہیں… نہ جانے وہ قیمت بھیجے گا یا نہیں، اور وہ اپنے وعدے میں سچا بھی ہوگا یا نہیں؟”
قافلے کے سردار کی بیوی، جو ایک باوقار اور سمجھدار خاتون تھی، بولی:
“اے قافلے والو! اس نوجوان کے کردار پر شک نہ کرو۔ میں نے اس کے چہرے کو دیکھا ہے، وہ اس قدر حسین اور نورانی تھا کہ خدا کی قسم، ایسا چہرہ رکھنے والا شخص کبھی وعدہ خلاف نہیں ہوسکتا۔”
پھر اس نے کہا:
“اگر تمہیں میری بات پر یقین نہیں تو خاموش ہوجاؤ۔ اگر اس نے قیمت نہ بھیجی تو میں اپنی جیب سے ادا کردوں گی۔”
ابھی یہ گفتگو جاری ہی تھی کہ حضور ﷺ کی طرف سے اونٹ کی قیمت کھجوروں کی صورت میں پہنچ گئی، اور ساتھ ہی پورے قافلے کے کھانے کا بھی انتظام بھیج دیا گیا۔
یہ تھا ہمارے آقا ﷺ کے حسنِ اخلاق اور امانت داری کا وہ عظیم نمونہ، جو پہلی نظر میں ہی دلوں کو جیت لیتا تھا۔ 💖
📜 ایک خوبصورت شعر:
مجھے کیا خبر تھی رکوع کی، مجھے ہوش کب تھی سجود کی
تیرے نقشِ پاک کی تلاش تھی کہ میں جھک رہا تھا نماز میں
🙏 اس پوسٹ کے لیے بس اتنا کر دیں کہ میرے اور آپ کے آقا حضرت محمد ﷺ کی ذاتِ پاک پر درود پاک پڑھ لیں، چاہے دل ہی میں سہی۔
#HazratAbdullahBinSalam #IslamicTeachings #ProphetMuhammad #Akhlaq #Musalman #Islam #Pakistan #SeeratUnNabi #Trustworthiness #Honesty #PropheticExample
اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں۔
![]()

