Daily Roshni News

امجد بیگ اپنی فیملی کے ہمراہ 10مئی کو  عمرہ کی سعادت کے لئے ایمسٹرڈیم سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔۔۔۔۔۔

امجد بیگ اپنی فیملی کے ہمراہ 10مئی کو

 عمرہ کی سعادت کے لئے ایمسٹرڈیم سے

حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔۔۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔۔نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے قدیم شہری اور جانی پہچانی شخصیت مرزا امجد بیگ اپنی فیملی کے ہمراہ بروز بدھ 10مئی 2023کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔امجد بیگ اس بابرکت سفر کے پہلے مرحلے میں مکہ مکرمہ پہنچ کر اپنی فیملی اہلیہ،صاحبزادی،صاحبزادے اور بہو کے ہمراہ عمرہ  کی سعادت حاصل کرکے زیارات بھی کریں گےجبکہ دوسرے مرحلے میں پانچ روز کے لئے مدینہ منورہ میں قیام کریں گے جہاں خاتم الانبیاء سیدالمرسلین احمد مجتبےٰ محمد مصطفےٰﷺ کے روضہ انور پر حاضری دیں گے۔ مرزا امجد بیگ اور ان کی فیملی شیڈول کے مطابق 20مئی  کو مدینہ  سے بذریعہ فلائیٹ ہالینڈ واپس پہنچ جائیں گے۔

Loading

Leave a Comment