Daily Roshni News

امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے والا معاہدہ ختم ہوگیا

امریکا اور  روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے والا  آخری معاہدہ نیو اسٹارٹ آج ختم ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  نیو اسٹارٹ معاہدہ آج 5 فروری کو ختم ہوگیا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے میں توسیع یا کسی متبادل منصوبے پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

اس حوالے روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف کا کہناہے کہ روس سفارتی ذرائع کے ذریعے اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے خاتمے سے ایک دن قبل جاری کیے گئے بیان میں روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں فریق اب معاہدے کے دائرہ کار میں کسی بھی ذمہ داری کے پابند نہیں رہے، آئندہ اقدامات کا آزادانہ طور پر تعین کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

واضح رہےکہ  2010 میں ہونیوالے معاہدےکے تحت امریکا اور روس جوہری وار ہیڈز اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی تعداد محدود رکھنے کے پابند تھے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے امریکا اور روس سے جلد از جلد نئے جوہری معاہدے پر دستخط کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس حوالے سے خدشات ختم ہوسکیں۔

Loading