Daily Roshni News

امریکا نے خالصتان کے معاملے پر اپنا مؤقف پیش کردیا

امریکا نے خالصتان کے معاملے پر اپنا مؤقف پیش کردیا، امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا خالصتان معاملے کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ سمجھتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا میں لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی کا حق ہے، پہلی ترمیم کے تحت لوگوں کو پرامن طریقے سے جمع ہونے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خالصتان کے غیر سرکاری ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے اور کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات کا آگے بڑھنا انتہائی اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے عوامی اور نجی طور پر ہندوستانی حکومت سے کینیڈا کی تحقیقات میں تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی آبادکاری پر پاکستان اہم شراکت دار رہا ہے۔

Loading