Daily Roshni News

امریکہ کی معزز شخصیت چوہدری اختر کے اعزاز میں  متحرک تاجر میاں عاصم نے عشائیے کا اہتمام کیا ۔

ہالینڈ، امریکہ کی معزز شخصیت چوہدری اختر کے اعزاز میں

 متحرک تاجر میاں عاصم نے عشائیے کا اہتمام کیا .

مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات بھی شریک ہوئیں۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی ۔۔۔ عکاسی۔۔۔جاوید بٹ پیارا ) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی سماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق  کے معزز مہمان چوہدری اختر جو امریکہ سے تشریف لائے ہوئے ہیں گزشتہ روز بروز سوموار 4 اگست 2025 کو ان کے اعزاز میں متحرک تاجر اور اخبار روشنی نیوز انٹر نیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود نے مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات – آن لائن  ا دو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی ، میاں عمران ، چوہدری اکرام الحق، اسرار احمد ،چوہدری عمران علی چھپر ، چوہدری بنارس،علی اعجاز، محمد اکمل (روٹرڈیم ) اور جاوید بٹ پیارا نے متذکرہ عشائیے میں شریک ہو کر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ عشائیے کے دوران ما بين مختلف موضوعات پر گفتگو کا سلسلہ جاری رہا ۔ معزز مہمان اور مدعوین  نے لذت کام و دہن کے سلسلے میں پیش کئے جانے والے انواع و اقسام کے کھانوں کی لذت کو سراہا ۔ عشائیے میں شریک تمام شخصیات نے معزز مہمان کو اپنا اپنا تعارف کرایا ، جبکہ مہمان نے بھی اپنے مختصر تعارف میں بتایا کہ میں عرصہ دراز سے امریکہ کیلی فورنیا میں رہائش پزیر ہوں اور تجارت کے شعبے سے وابستہ ہوں ، اکثر یورپ اور پاکستان آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے ، انھوں نے مزید بتایا کہ وطن عزیز پاکستان کے سابق صدر چوہدری فضل الہی کا رشتے میں بھتیجا ہوں ، اس بارمیں ہالینڈ میں چوہدری اکرام الحق کا مہمان ہوں ۔ اپنی گفتگو کے اختتام پر انھوں نے آج کے عشائیے کے میزبان میاں عاصم محمود کا مدعو کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا جواباً میزبان نے بھی معزز مہمان  کا قیمتی وقت دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Loading