Daily Roshni News

امریکی یہودیوں میں اسرائیل کی مخالفت میں شدت، 60 فیصد غزہ پر اسرائیلی حملے کے مخالف

امریکی یہودیوں میں اسرائیل کی مخالفت میں شدت، 60 فیصد غزہ پر اسرائیلی حملے کے مخالف

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکی یہودیوں میں اسرائیل کی مخالفت میں شدت آ گئی۔امریکی اخبار کے سروے کے مطابق امریکی یہودیوں کی اکثریت صیہونی حکومت کی مخالف ہے، سروے میں 60 فیصد افراد نے غزہ پر اسرائیل کےحملے کو غلط قرار دیا۔

امریکی اخبار کے سروے میں 54 فیصد امریکی یہودیوں کاکہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں سے تل ابیب کی اخلاقی پوزیشن ختم ہوگئی ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ  نوجوان یہودی نسل میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے۔

امریکی اخبار کےسروے کے مطابق امریکا میں اسرائیل کی حمایتی تنظیموں کے  مؤقف پرنظرثانی کا دباؤبڑھ گیا ہے۔

Loading