انسانی تاریخ کے سب سے مشہور دمدار ستارے
تحریر۔۔۔ثاقب علی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔تحریر۔۔۔ثاقب علی)انسانی تاریخ کے سب سے مشہور دمدار ستارے (comet) نے زمین کی طرف اپنا واپسی کا سفر شروع کردیا ہے۔ ہیلے کومٹ (Halleys Comet) 5.26 ارب کلومیٹر کا یہ سفر 38 سال میں طے کرے گا اور جون-جولائی 2061 میں زمین کے قریب اپنا نظارہ دے گا۔ فروری 1986 میں جن لوگوں نے اس کو دیکھا تھا ان میں سے شاید کوئی بھی زندہ نہ ہو (مزاح کے طور پر ) کیونکہ اکیسویں صدی کے آغاز میں پیدا ہونے والا بچہ بھی 61 سال کی عمر میں اس کو دیکھے گا۔ اگر آپ نے اس کو 10 سال کی عمر میں دیکھا تو آپ 85 سال کی عمر میں پھر سے دیکھ پائیں گے۔
اس وقت نیپچون کے مدار سے 70 کروڑ کلومیٹر دوری سے اب واپسی کے سفر کا آغاز کیا ہے اور 2041 میں نیپچون، 2053 میں یورینس، 2058 میں زحل، 2060 میں مشتری، 2061 مئی میں مریخ اور جون 2061 میں زمین کے قریب پہنچے گا۔ اور سورج کے قریب ترین (at Perihelion) 28 جولائی 2061 کو ہوگا۔
#ثاقب_علی #Halley #comet