Daily Roshni News

انسان  روحانیت کہاں سے سیکھے۔۔۔ تحریر۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ۔

انسان  روحانیت کہاں سے سیکھے

تحریر۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ

ہا؛ہمڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ انسان  روحانیت کہاں سے سیکھے۔۔۔ تحریر۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ )روحانیت کیا ہے۔ روحانیت کہاں سے سیکھیں؟ کیا ہمارے پاس اس سلسلے میں کوئی ممکنہ مکتبہ فکر ہے۔ جہاں سے ہم سند حاصل کریں۔ روحانی علوم کی سند قرآن پاک ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر رحمت اللعالمین حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اوپر اپنی تمام نعمتیں پوری کر دیں۔ تمام نعمتیں تخلیق کائنات سے متعلق اسرار و رموز اور کائناتی تسخیری فارمولے ہیں۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس نعمت کو جو اللہ نے ان پر پوری فرما دی ہے۔ تمام کی تمام قرآن پاک میں بیان فرما دی ہے۔ اگر انسان اپنی ذات سے واقف ہونا چاہتا ہے اگر انسان دوسری مخلوقات سے ممتاز ہو کر اشرف المخلوقات بننا چاہتا ہے اگر انسان اللہ کی بادشاہی میں شریک ہو کر اللہ تعالیٰ کے نظام تکوین میں کارکن بننا چاہتا ہے اورکائنات پر حاکمیت چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ قرآن میں روحانی علوم تلاش کرے۔

اللہ تعالیٰ نے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر مبعوث فرمائے۔ پیغمبروں میں بے شمار پیغمبر ایسے گزرے ہیں جن پر صحیفے نازل ہوئے۔ کئی پیغمبروں پر کتابیں نازل ہوئیں۔ لیکن تکمیل علم اور تکمیل نعمت کا تذکرہ صرف حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں فرمایا ہے۔

Loading