Daily Roshni News

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا۔
2 جنوری کو مجلس عاملہ آئندہ دو برس کیلئے نئے زمہ داران کا انتخاب کرے گی
شاہد چوہان سابقہ صدر (IAPJ).

ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) دنیا بھر میں پھیلے اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کی مدت معیاد مکمل ہونے پر تنظیم کے صدر شاھد چوھان نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔ تنظیم کے آن لائن اجلاس میں مختلف ممالک سے زمہ داران نے شرکت کی۔ جس میں یوکے سے وسیم چوہدری، جرمنی سے مہوش خان، آئرلینڈ سے وسیم بٹ، سویڈن سے حافظ محمد عمران، سعودیہ سے زکاء اللہ محسن، ہالینڈ سے جاوید عظیمی، یوکے سے عرفان احمد فراز، روس سے شاھد گھمن، یونان سے احسان اللہ خان، بیلجیئم سے عظیم ڈار۔ ساؤتھ افریقہ سے شاہد چوہان اور دیگر ممبران شامل تھے۔ اجلاس میں تنظیم کی گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور زمہ داران کی کارکردگی کو سراہا گیا خصوصا تنظیم کے صدر شاھد چوھان کی طرف سے تنظیم کے اندر بہترین جمہوری و تنظیمی سسٹم کو متعارف کروانے اور سب کو متحد رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا سیکرٹری جنرل مہوش خان کی انتھک کاوشوں کو بھی خوب سراہا گیا۔ صدر کی جانب سے آئندہ دو برس کیلئے 2جنوری کو نئے صدر، سینئر نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کے انتخاب کا بھی اعلان کیا گیا۔ تنظیم کے چیئرمین وسیم چوہدری نے کہا کہ IAPJ روز اول سے ہی اوورسیز پاکستانی صحافی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مختلف موضوعات پر آن لائن نشستیں منعقد کروا چکی ہے جس میں پاکستان کے نامور سینئر صحافی اور حکومتی ارکان شرکت کر چکے ہیں اور اس سلسلے کو جاری و ساری رکھا جائے گا۔

Loading