Daily Roshni News

انڈس ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ ،  اداکار نعمان اعجاز نے اپنی شگفتہ گفتگو سے شرکا کے دل جیت لئے۔

ہالینڈ، انڈس ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ پروگرام میں

 اداکار نعمان اعجاز نے اپنی شگفتہ گفتگو سے شرکا کے دل جیت لئے

 سخاوت کی مثال ، 72 ہزار یورو جمع کئے گئے۔

ہالینڈر ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔  رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی )پاکستان بھر میں لاتعداد ادارے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو آسانیاں اور خوشیاں فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ۔انڈس ہسپتال  اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک بھی مستحق مریضوں کا مفت علاج کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔ گزشتہ دنوں بروز اتوار آٹھ فروری 2026 کو ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں مذکورہ نیٹ ورک کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب آغاز تلاوت قرآن سے حافظ احمد نے کیا۔ پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر کامران نے نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے چیرٹی پروگرام کے اغراض و مقاصد اور مرکزی نقطے پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔ بعد ازاں پرویز احمد نے دستاویزی فلم کے ذریعے انڈس ہسپتال کی کارکردگی  کی تفصیلات بیان ہیں، جبکہ  سی ای او ڈاکٹر ظفر زیدی نے ادارے کے سلسلے میں اپنے مخصوص انداز میں  مزید آگاہی فراہم کی۔ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے اپنی شگفتہ گفتگو  سے فنڈ ریزنگ کا آغاز کیا تو شرکائے تقریب نے دل کھول کر مالی عطیات پیش کئے۔ پروگرام کے دوران کرن نے اسٹیج پر آکر خطاطی کی بعد ازاں اس کو سولہ سو یورو میں نیلام کر دیا گیا ۔ مختصر سے وقت میں ہال میں موجود خواتین و حضرات اور نوجوانوں نے اجتماعی طور پر مذکورہ فنڈ ریزنگ میں 72 ہزار یورو پیش کئے۔

فنڈ ریزنگ کے اختتام پر شرکائے تقریب ڈنر سے لطف اندوز  ہوئے۔ اس پروگرام کی داخلہ ٹکٹ  پچاس یورو فی کس رکھی گئی تھی۔

یادر ہے متذکرہ پروگرام میں فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم نے بھر پور شرکت کر کارخیر میں اپنا حصہ ڈالا۔

Loading