ان اشیاء کا کچرے میں پھینکنے سے گریز کریں!
قسط نمبر۱
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل ٌموسم چاہے گرمی کا ہو یا سردی کا، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کھانوں میں بہت شوق سے کیا جاتا ہے۔ موسمی سبزیاں اور پھل کھانے سے آپ کو ذائقے کے ساتھ ساتھ بھر پور صحت بھی ملتی ہے کیونکہ ان میں کئی وٹامن اور منرلز کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کو کچا بھی کھایا جا سکتا ہے اور پکا کر بھی۔ یہ دونوں ہی صورتوں میں صحت کے لئے اچھی ہیں۔
ہمارے ملک میں سبزیوں اور پھلوں کی کئی اقسام موجود ہیں جن میں سے بہت سی ایسی ہیں جنہیں کھانے سے پہلے چھلکا اتارنا ضروری ہوتا ہے لیکن بہت سی سبزیاں اور پھل ایسے بھی ہیں جن کو چھلکا اتارے بغیر بھی کھایا جا سکتا ہے، لیکن ہمارے ہاں بہت سے لوگ سبزیوں اور پھلوں کو کھانے سے پہلے ان کے چھلکے اتار دیتے ہیں۔ پھل اور سبزیاں کھاتے ہوئے ہم ان کے کنارے اور چھلکے پھینک دیتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کئی سبزیوں کے چھلکوں میں بھی بہت فوائد چھپے ہوتے ہیں۔ پھینکی جانے و والی یہ اشیا لا تعداد وٹامنز اورغذائیت سے بھر پور ہوتی ہیں۔
حالیہ تحقیقات سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کے چھلکوں میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ پھلوں اور
سبزیوں کے چھلکے کیلوریز میں کم ہونے کے ساتھ ساتھ وٹامن، منرلز اور بھر پور غذائیت کے حامل ہوتےہیں۔ ہم ان سبزیوں اور پھلوں کے چھلکوں کو اتار کر ان ضروری غذائی اجزاء کو ضائع کر دیتے ہیں۔ اگر ہم اپنی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے موسم کے لحاظ سے پائی جانے والی سبزیوں اور پھلوں کے بارے میں یہ معلوم کریں کہ ہم کس سبزی اور پھل کو چھلکے سمیت کھا سکتے ہیں اور یہ ہمارے لئے کتنا مفید ہے تو یہ صحت کے لیے ایک مدد گار عمل ہو گا۔
ذیل میں ہم چند ایسی سبزیاں اور پھل پیش کر رہے ہیں جن کا استعمال اگر چھلکوں سمیت کیا جائے تو کئی فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے کھانے سے ناصرف آپ بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ ان میں موجود وٹامن اور فائبر جسم میں موجود غذائی اجزاء کی کمی کو بھی پورا کرتے ہیں۔ جس سے رنگت، صحت اور موڈ میں بہت اچھے بدلاؤ آتےہیں۔ اس کے علاوہ روزانہ کھانے میں ملنے والی مزیدار سبزیاں اور پھل بھوک کو بھی بڑھاتے ہیں۔ آئیں دیکھتے کہ کن چیزوں کو پھینکنے سے گریز کرنا چاہیے۔
آلو کے چھلکے:آلو کے چھلکے میں اس کے گودے کی نسبت 10 گنا زیادہ غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
آلو کو چھلکوں سمیت کھانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ موسم میں آنے والے نئے آلوؤں کا استعمال کیے جائیں۔ نئے آلو میں چھال کا بہت ہی زیادہ پتلا ہوتا ہے ۔ اس کو چھلکے سمیت پکا کر یا ابال کر آسانی سے کھا سکتے ہیں۔
شکر قندی:شکر قندی کے چھلکے میں بیٹا کیروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ بیٹا کیروٹین دوران ہضم وٹامن اے میں بدل جاتی ہے۔ وٹامن اے ہمارے جسم کے خلیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کی درستی کے لیے ضروری جز و ہے۔ یہی وٹامن ہمارے جسمانی اعضاء کو فعال رکھنےمیں بھی مدد دیتا ہے۔
پھول گوبھی کے کنارےپھول گوبھی صحت کے لیے فائدہ مند شے ہے۔ اس کے کنارے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ کنارے جسم میں ٹیومر کا خطرہ کم کرتےہیں اور ڈی این اے کی توڑپھوڑ میں بھی کمی کرتے ہیں۔
پیاز کے چھلکے:پیاز کاٹتے ہوئے اس کے چھلکے پھینکے جانا معمول کی بات ہے۔ پیاز کے سرخ چھلکے کینسر سے بچاؤ فراہم کر سکتے ہیں اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔
ککڑی اور کھیرے کا چھلکا:لکڑی اور کھیرے کے گہرے سبز رنگ کے چھلکے اینٹی آکسیڈنٹس ، غیر حل پذیر فائبر اور میگنیشیم سے سے بھرے ہوتے ہیں۔ وٹامن K کی مقدار بھی ان میں اچھی خاصی ہوتی ہے، کھیرے کے چھلکے میں شامل اجزاء خون میں لو تھڑے بننے سے حفاظت کرتے ہیں اور ہڈیوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔ کھیرے کے چھلکے میں Chlorophyll پایا جاتا ہے جو کہ سبز رنگ کا پگمنٹ ہے۔ یہ کینسر سے حفاظت کے لئے کارآمد ہے۔ کھیرے کو چھلکے سمیت کچا ہی کھائیں تو زیادہ بہتر ہے۔ کھیرے سے سلاد بھی بنا سکتے ہیں اور اس کا جوس بنا کر بھی پیا جا سکتا ہے۔
لیموں کا چھلکا لیموں کے کئی فوائد ہیں۔ یہ خاص طور پر گردوں اور جگر کی صفائی کے لیے بہترین ہیں۔ اگر لیموں کا صرف رس نکال کر استعمال کیا جائے تو ہم اس کے کئی فوائد سے محروم ہو سکتے ہیں۔ لیموں کو استعمال قبل اسے جما دینے سے اس کے فوائد تادیر محفوظ رہ سکتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں
لیموں کے چھلکے اپنے اندر کیا فوائد رکھتے ہیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے چھلکے میں اس کے گودے سے زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ لیموں کا چھلکا قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ کولیسٹرول میں کمی کرتا ہے۔ لیموں کا چھلکا کینسر سے بچاؤ میں بھی معاون ہے۔ یہ جسم کے کئی اقسام کے انفیکشن کو ٹھیک کرتا ہے۔ لیموں کا چھال کا آنتوں سے نقصان دہ جراثیم کاخاتمہ کرتا ہے۔
ماہرین کی تجویز ہے کہ لیمن جوس کے بجائے لیمن سموتھی کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہو گا کیونکہ اس میں چھلکے بھی ملائے جاتے ہیں۔
گاجر:گاجر کے چھلکے میں گاجر کی نسبت 10 گنا زیادہ Falcarindiol پایا جاتا ہے۔ یہ گاجر کے چھلکے کے بالکل نیچے ہوتا ہے۔ یہ جزو کینسر سے بچاؤ میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چھلکے سمیت گاجر کو کھانے کے لئے بہتر ہے کہ چھوٹی گاجروں کا انتخاب کیا جائے۔ اس کا جوس بنا کر پیئیں یا پھر ایسے کچا ہی کھا لیں۔ دونوں صورتوں میں یہ فائدہ مند ہے۔ گاجروں کو دوسری سبزیوں کے ساتھ پکا کر بھی کھا سکتے ہیں۔
بینگن بینگن کے چھلکے میں اور Nansumپائے جاتے Anthocyanin ہیں۔ یہ اجزاء بینگن کو پرپل رنگ دیتے ہیں۔ بینگن کو چھلکے سمیت کھانے کے لئے اسے چھلکے سمیت گول ٹکڑوں میں کاٹ کر بار بی کیو کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے تازہ اور سائز میں چھوٹی بینگنوں کا انتخاب کرنا چاہیے کیونکہ چھوٹے بینگن کے چھلکے پتلے ہوتے ہیں
ٹماٹر:ٹماٹر کے چھلکے میں Lycopene پایا جاتا ہے۔ یہ جزو دل کی بیماریوں اور کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے چھلکے اور گودے اور بیجوں کی نسبت زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اکثر لوگ کھانا بناتے وقت ٹماٹر کے چھلکوں کو اتار دیتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے غذائی اجزاء ضائع ہو جاتے ہیں۔ ٹماٹر کو چھلکے سمیت کچا بھی کھا سکتے ہیں اور اس کا جوس بھی بنا کر پی سکتے ہیں۔ کھانا بناتے وقت کوشش ہونی چاہیے کہ ٹماٹر کے چھلکے نہ اتاریں اور اگر بہت زیادہ ضروری ہو تو ٹماٹر کو پہلے دو منٹ کے لئے کسی الگ برتن میں پکا لیں تاکہ اس کا چھلکا الگ ہو کر اتر جائے اور بعد میں اسے کھانے میں شامل کریں اس طرح ٹماٹر کے کئی غذائی اجزاء بھی مل جائیں گے اور کھانے میں چھلکے بھی نظر نہیں آئیں گے۔
نارنگی اور مالٹا کے چھلکے نارنگی وٹامن سی سے بھر پور پھل ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں نارنگی کے چھلکے میں پھل سے 3 گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ یہ چھلکے ریشہ اور منرلز سے بھر پور ہوتے ہیں۔ مالٹے کے چھلکوں میں ڈی سیمینن نامی ایک قدرتی سالوینٹ پایا جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ایریزونا کی تحقیقات کے مطابق مالٹے کے چھلکے Squasmous Cell Carcin سے بچاتا۔۔۔جاری ہے۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اپریل 2019