Daily Roshni News

اولیاء کی خدمت!

اولیاء کی خدمت!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل )حضور سیدنا داتا گنج بخش رحمتہ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنے پیر و مرشد کو وضو کروا رہا تھا۔

میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ جب اللّٰہ عزوجل نے ہر بات تقدیر میں لکھ دی ہے تو پھر لوگ کیوں آزاد ہونے کے باوجود فیض و کرامت اور برکت کی امید پر فقرا کے غلام بنتے ہیں اور کیوں اتنی ریاضتیں اور محنتیں کرتے ہیں۔

آپ رحمتہ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں کہ میرے پیر و مرشد میری اس بات کو کشف کے ذریعے جان گئے اور انھوں نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ صاحبزادے!

میں تمھاری کیفیت سے بخوبی واقف ہوں۔یہ بات اچھی طرح سمجھ لو کہ ہر کام کا ایک سبب ہوتا ہے اللّٰہ تعالی نے ہر کام کے سبب مقرر کیے ہیں اور جب اللّٰہ کسی بندے کو نوازنا چاہتا ہے اور تاج عرفان و مملکتِ عشق سے نوازنا چاہتا ہے تو پہلے اس کو گناہوں سے توبہ کی توفیق دیتا ہے اور پھر اسے کسی مقرب بندے کی خدمت میں مشغول کر دیتا ہے تاکہ وہ اس خدمت گزاری سے وہ تمام مراتب حاصل کر سکے۔

(قصص الاولیاء)

Loading