۔۔۔ اپنا کراچی ۔۔۔
انتخاب ۔ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ اپنا کراچی ۔۔۔ انتخاب ۔ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)کراچی میں ٹرام ختم ہوئ ۔ملیر کے ہرے بھرے باغات ختم ہوئے ۔پارسی غائب ہوے ۔ایک ایک کرکے ایرانی ہوٹل ختم ہوئے ۔نشاط بمینو رٹز اور بے شمار سنیما ۔
ڈرایون سینیما تو عرصہ پہلے ختم ہوگئےتھے اگر وہ رہتے تو کرونا میں میں بھی سنیما ہاؤس بند کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی جہان آپ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فیمیلی کے ساتھ کھلے میدان میں فلم دیکھ سکتے تھے ابھی ایک محترم دوست نے یاد کرایا پورے بندر روڈ پہ جو برگد کے قدیمی درخت تھے وہ بھی گئے ملباری کے ہوٹل بھی نہ رہے اور بنگالیوں کے پان سگریٹ کے کھوکے ایسے غائب ہوئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ ٹانگے تو ختم ہوہی گئے تھے بگھیاں بھی شاید ایک دو ہی بچی ہوں
لوکل ٹرین ختم ہوئ اور جانے کیا کیا
اور اب ہمارے بچپن کا احمد حلوہ بھی آخری سانسیں لے رہا ہے
جانے کیا کیا ختم ہوگا بھیا
![]()

