اپنے دل، اپنی روح اور اپنی توانائی کی حفاظت کریں
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اپنی روح کا کوئی بھی حصہ ان لوگوں کے لیے وقف نہ کریں جنہیں لوگوں پر اپنے افعال کے اثر یا اپنی باتوں کی چوٹ کی کوئی پروا نہیں ہوتی، اور نہ ہی ان کے لیے جو آپ کا درد تب تک محسوس نہیں کرتے جب تک وہ ان کے اپنے مقاصد یا خواہشات پر اثر انداز نہ ہو انہیں اپنی توانائی کا حصہ بننے کی اجازت نہ دیں اور نہ ہی اپنی خوشیوں کی بنیاد ان پر رکھیں۔
اپنی روح میں ان لوگوں کو جگہ نہ دیں جو نہ تو کبھی راضی ہوتے ہیں، نہ نرمی برتتے ہیں اور نہ ہی کبھی اپنی غلطی سے پیچھے ہٹتے ہیں اپنی توانائی انہیں خوش کرنے کی کوشش میں ضائع نہ کریں، کیونکہ ان کے دل ان کے غرور کے تالوں میں بند ہیں اور ان کے الفاظ صرف ان کی اپنی انا کی عکاسی کرتے ہیں انہیں بدلنے یا انہیں صفائیاں دینے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ ان کے ساتھ کی گئی ہر کوشش محض ذہنی تناؤ، تھکن اور بربادی ہے۔
ان لوگوں کا انتخاب کریں جن کا قرب آپ کو سکون دے، جو آپ کی محبت کا سودا نہ کریں، اور جو آپ کو آپ کی ذات یا آپ کی عزتِ نفس کے حق کے بارے میں شک میں نہ ڈالیں صرف یہی لوگ آپ کے دل کے مرکز میں رہنے کے مستحق ہیں۔
ان پر توجہ دیں جو آپ کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں، جو آپ کے لیے نرم پڑ جاتے ہیں، اور جنہیں ان کا دل آپ کی طرف واپس لاتا ہے، نہ کہ وہ جو اپنی ضرورتوں یا اغراض و مقاصد کے تحت لوٹ کر آتے ہیں۔ ان لوگوں سے خود کو بچائیں، اپنے دل، اپنی روح اور اپنی توانائی کی حفاظت کریں، اور اپنی توجہ صرف انہیں دیں جو اس کی قدر کرنا جانتے ہوں۔
– عمرؔ – 🖋 📜
![]()

