Daily Roshni News

اپیلٹ ٹربیونل نے جمشید دستی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما جمشید دستی کو انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار  دے دیا۔

جسٹس علی ضیا  باجوہ نے جمشید دستی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور ان کی دائر 4 اپیلیں منظور کرلیں۔

ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

جمشیددستی نے این اے 175، 176 اورپی پی 269 اور271 سےاپیلیں دائرکررکھی تھیں۔

جمشید دستی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا آصف سعید اور عامر خان بھٹہ نے دلائل پیش کیے۔

Loading