Daily Roshni News

اکیس ستمبر میڈم نورجہاں کے جنم دن پر خراج تحسین

اکیس ستمبر میڈم نورجہاں کے جنم دن پر خراج تحسین

میڈم نورجہاں کی طرح نظرآنے والی

یہ پاکستانی شخصیت کون ہے،

نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ملکہ ترنم نورجہاں کی آواز اور ان کی خوبصورتی کو اب بھی ان کے مداح نہیں بھولے ،تاہم نئی نسل ان سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتی ،میڈم نورجہاں کو نئی نسل سے واقف کرانے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نےانکا روپ دھار لیا۔ میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کی جانب سے ملکہ ترنم کے روپ دھارے جانے پر کئی لوگ حیران رہ گئے اور وہ میک اپ میں چھپے آرٹسٹ کو نورجہاں ہی سمجھ بیٹھے ،شعیب خان نے میک اپ کی مدد سے ملکہ ترنم کا سب سے مشہور روپ دھارا، جس میں انہوں نے سبز رنگ کا لباس پہننے سمیت بالوں میں پھول اور گلے میں ہار بھی سجایا۔ شعیب خان نے ملکہ ترنم کے روپ والی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے عروج اور ملکہ ترنم کو ایک اسٹار اور لازوال خوبصورتی کے طور پر دیکھ کر پلے بڑھے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ان سمیت دیگر لوگ بھی آج بھی ملکہ ترنم کی آواز اور خوبصورتی کو نہیں بھولے اور انہوں نے اپنے فن کے ذریعے ان کی لازوال خوبصورتی کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Loading