ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ میں بہت نیک اور پابندِ دین ہوں؟
تو اللہ کی قسم!
میں بھی گناہوں کی گہرائیوں میں یوں گر جاتی ہوں جیسے بارش برستی ہے۔
اور اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ میں گناہگار ہوں؟
تو اللہ کی قسم!
میں لوٹنے کی کوشش کرتی ہوں، اور اپنے نفس کو گناہوں کی میل اور اثرات سے پاک کرنے کی جدوجہد کرتی ہوں، اور اس کے قرب کی چاہت میرے دل میں ویسی ہی ہے جیسے پردیس میں رہنے والے محبت کرنے والے کو اپنے گھر والوں کی تڑپ ہوتی ہے۔
اور اگر آپ مجھے اپنا نمونہ یا مثالی انسان سمجھتے ہیں؛
تو ہرگز نہیں!
اللہ کی قسم، میں اس لائق نہیں۔ میں بھی ایک بشر ہوں، کبھی درست کرتی ہوں اور کبھی خطا کرتی ہوں، کبھی اپنے شیطان پر غالب آ جاتی ہوں اور کبھی وہ مجھ پر غالب آ جاتا ہے۔
پس۔۔۔۔ اگر آپ مجھ میں کوئی بھلائی دیکھیں تو میرے ماں باپ کے لیے دعا کریں، اور میرے لیے ثابت قدمی کی دعا کریں۔
اور اگر اس کے سوا کچھ دیکھیں تو میرے لیے ہدایت کی دعا کریں۔
![]()

