Daily Roshni News

اگر اطاعت چاہتے ہوتو اتنی ہی چاہو جتنی برداشت ہو

اگر اطاعت چاہتے ہوتو اتنی ہی چاہو جتنی برداشت ہو

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )”ایک دن ایک ماں آئی اور شکایت کرنے لگی

کہنے لگی میرا بیٹا تو شادی کے بعد بس اپنی بیوی میں ہی گم رہتا ہے،

مجھ سے تو اب وہ پہلے جیسا پیار نہیں کرتا

میں مسکرا کر بولا،

اماں ایک بات بتاؤں

ٹماٹر اور آم میں سے کون سا بہتر ہے

ماں نے حیران ہو کر کہا

ارے یہ کیسا سوال ہے…؟

ایک سبزی ہے ایک پھل

دونوں کا کیا مقابلہ،

میں نے کہا ماں پیار بھی کچھ ایسا ہی ہے

ماں کا پیار الگ ہے،

بیوی کا پیار الگ،

ماں جنت کا دروازہ ہے

بیٹا اس کی دعا سے ہے،

اور بیوی اللہ کی عطا کی ہوئی رفیق

اس کی محبت سے دل کو سکون ملتا ہے،

اس لیے پیارے ماں باپ،

جب بیٹے کی شادی ہو جائے…!

تو اس کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھو

اس کی بیوی اس کی ساتھی ہے،

اور تم اس کی جنت ہو،

دونوں کے پیار کا اپنا مقام

ایک عبادت،

ایک راحت،

بیٹے پر دباؤ مت ڈالو…!

وقت آنے پر وہ خود ہی پلٹ آئے گا

تمہاری دعا خود اسے لے آئے گی،

اور بیوی کے ساتھ عزت سے رہنا بھی سکھا دے گی،

اپنا پیار کبھی کم نہ سمجھو

صرف موازنہ نہ کرو،

یہی زندگی کا اصل حسن ہے،

ماں کی محبت عبادت،

بیوی کی محبت راحت،

دونوں اپنی اپنی جگہ لاجواب

دونوں بے مثال،

یاد رکھو…! اگر اطاعت چاہتے ہو

تو اتنی ہی چاہو جتنی برداشت ہو

Loading