Daily Roshni News

اہل بیت کی نسبت اور اہمیت پر علامہ حامد فاروق بخاری کا  فکری خطاب، پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور شرکت ۔۔۔

اہل بیت کی نسبت اور اہمیت پر علامہ حامد فاروق بخاری کا

 فکری خطاب، پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور شرکت ۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی۔۔۔عکاسی۔۔۔ جاوید بٹ پیارا )پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان صاحبزادہ ڈاکٹر سید علامہ حامد فاروق بخاری نے گزشتہ روز11 جولائی 2025 پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں جمعتہ المبارک کے موقعہ پر اپنے فکری خطاب میں رسول محتشم ﷺکے اہل بیت اطہار کی نسبت، عظمت اور اہمیت کو اللہ تعالٰی کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجیداور نبی رحمتﷺ کے ارشادات کی روشنی میں بیان فرمایا۔ اپنے خطاب کے دوران انھوں نےدین اسلام کے بنیادی ارکان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  یہ سب کچھ ہمیں رسول اکرمﷺکے وسیلے سے ملے ہیں  ان پر ہم عمل کرتے ہیں مگر ان اعمال کے باعث ہمارے گناہ معاف نہیں ہوں گے بلکہ گناہوں کی معافی رسول محتشم ﷺکی نسبت اور صدقے سے ہی ہوگی ۔ ایک موقعہ پر علامہ حامد فاروق نے رسول اکرم کی حدیث کو اپنے مخصوص انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارے درمیان اللہ تعالٰی کی کتاب اپنی سنت اور اہل بیت کو چھوڑے جارہا ہوں قرآن مجید میں دیئے گئے رب کائنات کے احکامات پر عمل پیرا رہنا اور میرے اہل بیت کی تعظیم اور ان کا دامن تھام کر رکھنے کے ساتھ ساتھ اگر ان سے محبت  کرو گے تو سمجھ لوکہ تم مجھ سے محبت کرو گے ۔ بعد ازاں علامہ حامد فاروق بخاری نے نماز جمعہ کی امامت کرائی اور اجتماعی دعا میں اسلام کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی جبکہ حاضرین کے لئے خیر و سلامتی کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے ۔

یاد رہے مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات نے کثیر تعداد میں علامہ حامد فاروق بخاری کی امامت میں  نماز جمعہ ادا کی۔

ڈیلی روشنی نیوز کی ٹیم مینجنگ ڈائریکٹر میاں  عاصم محمود، بیوروچیف جاوید بٹ پیارا نے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کی زیر نگرانی تقریب کی محنت شاقہ سے کوریج کی۔

Loading