Daily Roshni News

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کی تعزیت ۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر

روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کی تعزیت اور دعائیہ کلمات

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – – – نمائندہ خصوصی)  امریکی، اسرائیلی مشترکہ حملے میں  ایران کے سپریم لیڈر آیت الله خامنہ ای شہید ہو  گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ نے پہل کرتے ہوئے حملہ کر کے جنگ کا آغاز کر دیا ایران نے بھی  اپنی  ملکی سلامتی کو یقینی بنانے اور دفاع کے لئے جوابی حملے شروع کر رکھے ہیں۔ ان حملوں کے دوران امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ حملہ کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو ان کے دفتر پر  ٹارگٹ حملہ کر کے شہید کر دیا۔ آپ کی شہادت پر ایرانی حکومت نے 40 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا بھی اعادہ کیا ہے۔ معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے چیف ایڈ پیر محمد جاوید عظیمی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت

پر دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کےدرجات میں بلندی کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔

Loading