Daily Roshni News

ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ

ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حیرت انگیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام تکالیف بھگتنے کے لیے آمادہ ہیں۔

ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا اگر ایرانیوں کے گھروں کے قریب بھی بم گر رہے ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ پلیز اور بم مارو، ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں خاتون مظاہرین کو ماتھے پر گولیاں ماری گئیں، اس کے بعد مظاہرین دوبارہ نہیں آئے۔

ڈیل نہ ہوئی تو ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائن

اس کے علاوہ ٹرمپ نے نیٹو کو کاغذی شیر قرار دیا اور کہا کہ نیٹو کے ساتھ ساتھ جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی ہماری مدد نہیں کی تاہم سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت کا ہمارے ساتھ تعلق شاندار رہا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ کویت نے ہمارے تین طیارے مار گرائے، انہیں ہمارے پیٹریاٹ میزائل چلانے نہیں آتے تھے۔

ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی وزیراعظم کا ذکر کیا اور کہا کہ شہباز شریف کے مطابق اگر ٹرمپ جنگ نہ رکواتے تو 3 سے 5 کروڑ لوگ مارے جاتے۔

Loading