ایران کےفوجی ڈرون پروگرام کی معاونت کرنے والے عالمی نیٹ ورکس پر پابندیاں عائد کردی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ،تائیوان اورچین میں 5 اداروں اور ایک فردپرپابندیاں لگائی گئی ہیں۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہےکہ ان کمپنیوں پر ایران ائیرکرافٹ مینو فیکچرنگ انڈسٹریل کمپنی کی معاونت کاالزام ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے کے مطابق امریکا میں ایرانی ڈرون پروگرام میں معاونت کرنے والی کمپنیوں کے تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔