ایرانی پاسداران انقلاب کا 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ
انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹوں کے دوران 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کر نے کا دعویٰ کیا تھا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے، تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جبکہ امریکی تیل جہاز کو بھی نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں
ایران جنگ میں امریکا کو شکست ہوگی، چینی نوسترادامس کی پیشگوئی
امریکا نے ایران سے جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایران سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل میں 1900سے زائد زخمی اسپتالوں میں لائے جا چکے۔
ادھر چینی خبر ایجنسی نے بتایا کہ ایرانی حملے میں متحدہ عرب امارات کی جہاز کھینچنے والی ٹگ بوٹ سمندر برد ہوگئی ، حملے کے نتیجے میں عملے کے3 افراد لاپتا اور ایک شدید زخمی ہے۔
![]()

