Daily Roshni News

ایران سے جنگ کے بڑھتے خطرات، امریکا کا اسرائیل کو اینٹی میزائل سسٹم دینے پر غور

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایران اور اسرائیل کے درمیان باقائدہ جنگ کا خطرہ موجود ہے اور امریکا نے جنگ کی صورت  میں اسرائیل کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے دو ہفتے قبل ہونے والے ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں اب اسرائیل حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اس کے جواب میں مزید ایرانی حملوں کے دفاع کی بھی تیاری کا جائزہ لے رہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایران نے بھی کسی ممکنہ حملے کی صورت میں جوابی حملے کا پلان بنا رکھا ہے اور اسی جوابی حملے سے اسرائیل کو بچانے اور اس کے دفاع کے لیے امریکا نے اسرائیل کو اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم  دینے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس” (THAAD) کہلاتا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا تھاڈ اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم اسرائیل میں نصب کرے گا جو 150 سے 200 کلومیٹر کی رینج میں آنے والے میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Loading