ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو جھوٹ قرار دیدیا
انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )تہران: ایران نے اپنے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو بڑا جھوٹ قرار دے دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل سے متعلق امریکی الزامات محض بڑے جھوٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوری میں احتجاجی واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق امریکی الزامات بھی جھوٹ ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے میزائل یورپی ملکوں اور خطے میں امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں، ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے۔
![]()

