Daily Roshni News

ایران پر اسرائیل و امریکی حملہ: ایران کا جواباً اسرائیل پر حملہ، ریاض، دبئی، بحرین، کویت، ابوظبی اور قطر میں امریکی اڈوں پر بھی وار

ایران پر اسرائیل و امریکی حملہ: ایران کا جواباً اسرائیل پر حملہ، ریاض، دبئی، بحرین، کویت، ابوظبی اور قطر میں امریکی اڈوں پر بھی وار

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایران نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کو ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ کا نام دیدیا

اسپانسرڈ پوسٹ

ایرانی پاسدران انقلاب نے اعلان کیا ہےکہ اس نے خطے میں موجود کئی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہےکہ اس نے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل)کے مرکز میں واقع فوجی اڈوں کونشانہ بنایا ہے۔

ایرانی پاسدران انقلاب کا کہنا ہےکہ ‘آپریشن وعدہ صادق 4’ امریکی فوج اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت کے خلاف کیا جارہا ہے، جس کے تحت جارح دشمن کے علاقائی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔

ایرانی پاسدران انقلاب نے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

Saturday Feb 28 2026 | 05:03 PMپاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں، اوگرا ذرائع

اسپانسرڈ پوسٹ

 اوگرا ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں۔

اوگرا ذرائع کے مطابق پاکستان میں 20 سے 21 روز کے پیٹرول و ڈیزل ذخائر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان زیادہ تر پیٹرولیم مصنوعات مشرق وسطیٰ سے درآمد کرتا ہے۔

پاکستان قطر سے ماہانہ 8 ایل این جی کارگوز بھی درآمد کر رہا ہے۔

Saturday Feb 28 2026 | 05:02 PMایران کے شہرمناب میں اسرائیل کا لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، 40 شہید

ویب ڈیسک

عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیل نے ایران کے شہرمناب میں لڑکیوں کے اسکول کو نشانہ بنایا۔

ایرانی

Loading